ETV Bharat / bharat

دہلی: انسداد دہشت گردی کانفرنس آج سے شروع، شاہ نے کہا 'ملک کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے پرعزم' - ANTI TERROR CONFERENCE IN DELHI

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آج سے دہلی میں دو روزہ 'انسداد دہشت گردی کانفرنس' شروع ہو رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 10:00 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آج سے نئی دہلی میں دو روزہ 'انسداد دہشت گردی کانفرنس' شروع ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد مستقبل کے لیے دہشت گردی مخالف پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو تشکیل دینا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر پولیس افسران، انسداد دہشت گردی سے متعلق ایجنسیوں اور محکموں کے اہلکار، قانون، فرانزک اور ٹیکنالوجی جیسے متعلقہ شعبوں کے ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کانفرنس 2024 کی صدارت کریں گے۔ اس میں بنیادی توجہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے پر ہوگی۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کانفرنس نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اس کانفرنس میں سینئر پولیس افسران، مرکزی ایجنسی کے اہلکاروں اور قانون، فرانزک اور ٹیکنالوجی کے ماہرین اکٹھا ہوں گے تاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قانونی ڈھانچہ، استغاثہ کے چیلنجز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے کردار جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ بات چیت میں بین الاقوامی قانونی تعاون اور ہندوستان بھر میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی حکمت عملی بھی شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا کینیڈا کشیدگی: نجر قتل معاملے میں امت شاہ کے ملوث ہونے کا الزام، میڈیا رپورٹ میں چونکا دینے والا دعویٰ

کانفرنس سے قبل وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ 'انسداد دہشت گردی کانفرنس-2024' کا بنیادی مقصد پوری حکومتی مشینری کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف متحد کارروائی کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میٹنگ کا مقصد مستقبل کی پالیسی سازی کے لیے اہم نکات پر تبادلہ خیال کرنا بھی ہے۔ وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں کشمیر میں کسی پتھر باز اور دہشت گرد کو رہا نہیں کیا جائے گا: امت شاہ

امیت شاہ نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بنگلہ دیش بھڑک گیا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.