ETV Bharat / bharat

مودی بے روزگاری کی گارنٹی ہیں: پرینکا گاندھی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2024, 2:20 PM IST

Priyanka Gandhi on unemployment کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بیروزگاری پر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی روزگار کی گارنٹی نہیں بلکہ بے روزگاری کی گارنٹی ہے۔

Congress leader Priyanka Gandhi
Congress leader Priyanka Gandhi

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بیروزگاری پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ وہ الیکشن آتے ہی گارنٹی کی بات کرنے لگتے ہیں لیکن حقیقت تویہ ہے کہ مودی روزگار نہیں ، بیروزگاری کی گارنٹی ہیں۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ "اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں تقریباً 30 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں، ہمارے کروڑوں نوجوان نوکریوں کے انتظار میں ہیں لیکن گزشتہ 10 سال میں، بی جے پی حکومت نے ان عہدوں کو پُر کرنے کے لیے دکھاوے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ "

انہوں نے کہا، "جولائی، 2022 میں، حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ آٹھ سال میں 22 کروڑ نوجوانوں نے نوکریوں کے لیے درخواست دی لیکن صرف سات لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں ملیں۔ اس کا مطلب ہے کہ تقریباً 21.93 کروڑ اہل نوجوان بے روزگار رہ گئے۔ سالانہ دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والی بی جے پی حکومت نہ پہلے سے موجودہ نوکریاں دے سکی اور نہ ہی نئے روزگار کے مواقع پیدا کرسکی ۔ وزیراعظم الیکشن میں گارنٹی دیتے ہیں درحقیقت ان کی گارنٹی صرف -’بے روزگاری کی ہی گارنٹی‘ ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ: کھرگے

مزید پڑھیں: خطاب میں بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور سماجی انصاف کا کوئی ذکر نہیں، کھڑگے

واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما بالخصوص کانگریس پارٹی کے رہنما مودی حکومت پر ملک میں مختلف امور بالخصوص بے روزگاری، مہنگائی پر آئے دن سخت نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں اور وزیراعظم مودی کو یاد دلاتے ہیں کہ انہوں نے عوام سے سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا اس کا کیا ہوا۔ اس سے پہلے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا تھا کہ مودی کے سالانہ دو کروڑ نوکریاں کہاں گئیں ہیں۔ ملک میں بے شمار نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں۔

یو این آئی مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.