نئی دہلی: راجدھانی کے کیشو پورم تھانہ علاقے میں دو بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں شک کی سوئی بچوں کے باپ کی طرف گھوم رہی ہے، کیونکہ وہ مفرور ہے۔ دراصل منیش نامی شخص اپنی بیوی مالتی اور دو بچوں مکٹ (13) اور اوما (11) کے ساتھ رام پورہ علاقے میں رہتا تھا۔ منیش گھر میں ہی کرانے کی دکان چلاتا تھا، جس سے خاندان کا گزر بسر ہوتا تھا۔
منیش نے شام کے وقت دونوں بچوں کو ٹیوشن سے گھر لایا اور دکان پر بٹھایا۔ جب دونوں بچے کافی دیر تک گھر نہیں آئے تو نرملا دکان پر گئی، جہاں اس نے دیکھا کہ دکان کا شٹر گرا ہوا ہے۔ اس نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے شٹر اٹھایا تو اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ اس نے دیکھا کہ بیٹا بے ہوش پڑا ہے اور بیٹی فرش پر اوندھے منہ لیٹی ہے۔
یہ دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں کو دیپ چند بندھو اسپتال لے گئی۔ تاہم وہاں موجود ڈاکٹر نے بچوں کو مردہ قرار دے دیا۔ بتایا گیا کہ منیش شام تقریباً پانچ بجے دکان سے نکلا تھا اور اپنا فون بھی گھر پر چھوڑ گیا تھا۔ شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچوں کو زہریلی چیز دے کر قتل کیا گیا ہے۔ فی الحال، پولیس منیش کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: