ETV Bharat / bharat

روسی افواج میں کام کرنے والے 20 شہری بھارتی سفارت خانے کے رابطے میں ہیں: وزارت خارجہ - روس یوکرین جنگ

Indians In Russian Army مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں روسی فوج میں بطور معاون کام کرنے والے 20 بھارتیوں کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ بھارتی سفارت خانہ روسی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Etv Bharat
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 29, 2024, 9:15 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی بریفنگ

نئی دہلی: وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں اس سلسلے میں سوالات کے جواب میں کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ تقریباً 20 لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم انہیں جلد از جلد نکالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے دو بیانات جاری کیے ہیں جو آپ نے دیکھے ہیں۔ ہم نے لوگوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جنگی علاقوں میں نہ جائیں اور ایسے مشکل حالات میں نہ پھنسیں۔ ہم یہاں نئی ​​دہلی اور ماسکو دونوں جگہوں پر روسی حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔"

روس میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ "جو ہمارے علم میں ہے کہ وہاں 20 لوگ ہیں جو روسی فوج کے ساتھ معاون عملہ یا معاون کے طور پر کام کرنے کے لیے وہاں گئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہماری سمجھ یہ ہے کہ یہ وہی تعداد ہے جو ہمارے پاس اس وقت موجود ہے۔"

جیسوال نے کہا کہ یہ لوگ ماسکو میں بھارتی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بھارتی سفارت خانہ روسی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان بھارتی شہریوں کو روسی فوج سے نکالنے کے لئے بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھارتی روس میں مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

روس یوکرین جنگ میں بھارتی ہتھیاروں کی سپلائی اور برلن میں ہونے والی میٹنگ کے بارے میں رپورٹس پر وضاحت کرنے کے لیے جب وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’ہمارا موقف سب کو معلوم ہے۔ ہم نے مختلف سطحوں پر اعلیٰ سطح پر کہا ہے کہ بھارت اس جنگ کو روکنے کے لیے بات چیت، سفارت کاری، مسلسل رابطہ چاہتا ہے تاکہ دونوں فریق مل کر امن کے لیے حل تلاش کر سکیں۔ ہمارا موقف اب بھی برقرار ہے۔‘‘

برطانوی شہری اور یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر، لندن کی ایک استاد پروفیسر نتاشا کول کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال، جنہیں کرناٹک حکومت نے ایک تقریب میں مدعو کیا تھا لیکن انہیں بنگلورو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے داخلے سے روک دیا اور ملک بدر کر دیا۔ جیسوال نے کہاکہ ’’ایک برطانوی شہری 22 فروری کو بھارت آیا تھا۔ "جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہمارے ملک میں غیر ملکی شہریوں کا داخلہ ایک 'خودمختار فیصلہ' ہے۔"

مالدیپ میں بھارتی ہیلی کاپٹر چلانے کے لیے فوجی تکنیکی ماہرین کی جگہ لینے کے لیے سویلین ٹیم کی آمد کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ تکنیکی عملے کی پہلی ٹیم مالدیپ میں جدید لائٹ ہیلی کاپٹر چلانے کے لیے مالدیپ پہنچ گئی ہے۔ یہ موجودہ اہلکاروں کی جگہ لے گا جو اب تک اس پلیٹ فارم کو چلا رہے تھے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

اویسی کی روس میں پھنسے ہندوستانی افراد کو واپس لانے کی اپیل

روسی فوج میں کام کرنے والے بھارتیوں کی جلد واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں: وزارت خارجہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.