ETV Bharat / bharat

دن بھر عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - Todays Top News

بھارت نے جرمن ڈپٹی چیف آف مشن کو طلب کیا، عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے شہیدی پارک میں احتجاج کیا، کیجریوال کو ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے روزانہ ملاقات کی اجازت، کے کویتا کو 26 تاریخ تک ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

دن بھر عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 8:11 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • جرمنی کے ذریعہ کیجریوال کی گرفتاری پر کیے گئے تبصرہ کا نوٹ لیتے ہوئے بھارت نے آج نئی دہلی میں جرمن ڈپٹی چیف آف مشن کو طلب کیا اور اپنا احتجاج درج کرایا۔
  • عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے کیجریوال کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دہلی کے شہیدی پارک میں احتجاج کیا۔ کارکنان شہیدی پارک سے باہر نکل کر سڑک پر بیٹھنے لگے۔پولیس نے سڑک پر بیٹھے کئی لوگوں کو حراست میں لے کر شہیدی پارک کو خالی کرا لیا۔
  • کیجریوال کو ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور پرسنل سکریٹری بیبھو کمار سے روزانہ آدھے گھنٹے تک ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ ملاقات وکلاء سے ملاقات سے مختلف ہوگی۔
  • کورٹ نے بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو 26 تاریخ تک ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ عدالت میں، ای ڈی نے ریمانڈ کی دلیل دی کہ ثبوت اور کیس کے دیگر ملزمان کے ساتھ کویتا کا سامنا کرنا ضروری ہے۔
  • اے ایس آئی کی ٹیم ہفتہ کو دوسرے دن مالوہ کے دھار میں واقع مولا کمال الدین مسجد کے اندر پہنچی اور سروے شروع کیا۔ سروے ٹیم مولا کمال الدین مسجد کے اندر موجود نوشتہ جات اور نشانات کی چھان بین کرے گی۔
  • جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب کیے گئے اعتراض کے بعد فوج نے یونیورسٹی آف کشمیر میں 26مارچ کو یونیفارم سیول کوڈ پر طے سیمنار کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
  • مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہولی کا تہوار سیاچن میں اپنی خدمات انجام دینے والے فوجیوں کے ساتھ منائیں گئے۔ اس حوالے سے راجناتھ سنگھ 25مارچ کو سیاچن گلیشیئر کا دورہ کریں گے۔
  • عرب ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سے ہفتے کے روز غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔عرب ممالک کے گروپ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیں جس کا مسودہ غیر مستقل ارکان نے تیار کیا ہے
  • سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔89 برس کے سابق سفارتکار نے آج لاہور میں آخری سانس لی
  • آئی پی ایل 2024 کے دوسرے میچ میں پنجاب کنگز نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیبدبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس میچ کے ذریعہ رشبھ پنت کی گھریلو کرکٹ میں واپسی ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.