ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - Ramadan 2024

ملک بھر میں سی اے اے کا قانون نافذ، سپریم کورٹ کی جانب سے الیکٹورل بانڈز پر ایس بی آئی کی سرزنش، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 8:28 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب سی اے اے کا قانون آج سے ملک بھر میں نافذالعمل ہو جائے گا۔ سی اے اے کے نفاذ سے بھارت کے پڑوسی ممالک پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم پناہ گزینوں کے لیے بھارت میں شہریت حاصل کرنے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔
  • سپریم کورٹ نے مزید وقت دینے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ایس بی آئی کو حکم دیا کہ وہ 12 مارچ تک انتخابی بانڈز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس کی بنچ نے ایس بی آئی کی سخت سرزنش کی اور پوچھا کہ اس نے 26 دنوں تک کیا کیا۔
  • کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے کے بیان کو سماجی انصاف اور سیکولرازم کے خلاف قرار دیا۔ ہیگڑے نے اتوار کو کہا تھا کہ بی جے پی آئین میں ترمیم کرے گی تاکہ لفظ 'سیکولر' کو ہٹا سکے۔
  • جموں و کشمیر کے ڈی جی پی آر ار سوین نے کہا کہ پولیس جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
  • پی اے جی ڈی کے کنوینر محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہ الائنس ایک بحرانی صورتحال کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی تھی اور آج بھی وہ معاملہ حل طلب نہیں ہوا جن کے لیے یہ الائنس وجود میں آئی تھی۔
  • نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت کشمیر کی تین پارلیمانی سیٹوں کی قربانی نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس چاہے تو وہ جموں کی سیٹ محبوبہ مفتی کو پیش کر سکتی ہے۔
  • دہلی ہائی کورٹ نےعام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو منی لانڈرنگ کیس میں پیشگی ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ امانت اللہ خان پر غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔
  • اتر پردیش کے غازی پور میں ایک مسافر بس میں آگ لگنے سے اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں- بتایا جا رہا ہے کہ بس میں آگ 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن بجلی کے تار سے ٹچ ہو نے سے لگی۔ بس میں شادی کے تقریباً 50 لوگ سوار تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
  • گزشتہ روز ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب، قطر، شام اور فلسطین سمیت دیگر عرب ممالک میں بروز پیر 11 مارچ سے یکم رمضان کا آغاز ہوگیا ہے۔
  • یکم رمضان کی پہلی رات کو بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں بمباری کی۔ یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب غزہ میں فلسطینی رمضان کا پہلا روزہ رکھنے کی تیاری کر رہے تھے۔ اسرائیلی بمباری کے باعث 10 فلسطینی جاں ہوگئے۔ سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 45 فلسطینی جاں بحق اور 72 ہزار 654 زخمی ہوچکے ہیں۔
  • آسکر ایوارڈز 2024 کا اعلان لاس اینجلس میں کردیا گیا ہے۔ اوپن ہائیمر نے بہترین فلم سمیت کل سات ایوارڈز جیتے۔ جبکہ آئرلینڈ کے کیلین مرفی بہترین اداکار اور امریکہ کی ایما اسٹون کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
  • ایلکس کیری کے ناٹ آؤٹ 98 رن اور مچل مارش کی 80 رن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.