ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - لوک سبھا انتخابات

ترنمول کانگریس نے 42 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جس میں سابق کرکٹر یوسف پٹھان اور کیرتی آزاد کا بھی نام شامل ہے، الیکشن کمشنر ارون گوئل کے اچانک استعفیٰ پر اپوزیشن کا سخت ردعمل، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 8:44 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • ترنمول کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے مغربی بنگال کے تمام 42 سیٹو پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے سابق کرکٹر یوسف پٹھان اور کیرتی آزاد جیسے کئی نئے چہروں کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔
  • کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا کہ ' کانگریس نے بار بار مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا اور ایسے معاہدے کو مذاکرات کے ذریعے حتمی شکل دی جانی چاہیے نہ کہ یکطرفہ اعلانات کے ذریعے۔ کانگریس ہمیشہ چاہتی ہے کہ انڈیا اتحاد مل کر بی جے پی کا مقابلہ کرے۔
  • لوک سبھا انتخابات سے عین قبل الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفے پر اپوزیشن پارٹیوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپوزیشن رہنماوں کا کہنا ہے کہ پوری قوم انتخابات کو لیکر فکرمند ہے لیکن حکومت "آزادانہ اور شفاف انتخابات" نہیں چاہتی۔
  • کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقصد آمریت پیدا کرکے جمہوریت کو تبدیل کرنا ہے، لیکن کانگریس ان کے منصوبوں کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ مودی اور بی جے پی کا آخری مقصد بابا صاحب کے آئین کو تباہ کرنا ہے۔ وہ انصاف، مساوات، شہری حقوق اور جمہوریت سے نفرت کرتے ہیں۔
  • کسان تنظیموں کی کال پر پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کا ریل روکو احتجاج جاری ہے۔ مختلف مقامات پر احتجاجیوں کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں اور پٹریوں پر دھرنا دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کسان مرکزی حکومت سے ایم ایس پی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
  • وزیراعظم مودی نے آج اترپردیش کے اعظم گڑھ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعظم گڑھ کل کا 'اجنم گڑھ' ہے۔ یہ اجنم گڑھ' ترقی کا 'گڑھ' ہوگا کیونکہ یہ مودی کی گارنٹی ہے،"
  • ای ڈی نے ریت کاروباری اور آر جے ڈی لیڈر سبھاش یادو کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر دو کروڑ روپے ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لالو کے قریبی سبھاش یادو کو ای ڈی نے عدالت میں پیش بھی کیا، جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
  • بھارت نے آج چار یوروپی ممالک پر مشتمل فری ٹریڈ ایسوسی ایشن بلاک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ پر دستخط کیے، جس سے ایک سو بلین ڈالر ایف ڈی آئی آنے کی توقع ہے۔ دہلی میں منعقدہ اجلاس کی مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے صدارت کی۔
  • غزہ کے مرکز میں واقع نصرت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں تقریباً 13 خواتین اور بچے جاں بحق ہوگئے۔ سات اکتوبر سے جاری جنگ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
  • پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
  • پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اپیل پر 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج پاکستان میں ملک گیر احتجاج ہو رہا ہے۔
  • بھارت کے ساتوک سائراج اور چراغ شیٹی کی ٹاپ بیڈمنٹن جوڑی نے فرنچ اوپن 2024 کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریائی کھلاڑی کو 21- 13 اور 21- 16 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ فائنل میں بھارتی جوڑی کا مقابلہ چینی کھلاڑی سے ہوگا۔
  • انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ہوم سیریز جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم اب کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی ریکنگ میں نمبر ون کی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.