ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

وزیراعظم نے آسام کے کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا، این آئی اے نے بنگلور کیفے دھماکہ کے مشتبہ ملزم کی نئی تصاویر جاری کردیں، غزہ میں اب بھوک سے دم توڑ رہے ہیں فلسطینی بچے اور بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میں اننگز اور 64 رنز سے شکست دے دی جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 8:35 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
  • وزیر اعظم نریندر مودی نے اروناچل پردیش میں 56 ہزار کروڑ کے ترقیاتی پروجیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ایٹا نگر میں 'وکست نارتھ ایسٹ' پروگرام کے تحت دنیا کی سب سے لمبی دو لین والی سرنگ، سیلا ٹنل کو قوم کے نام وقف کیا۔
  • دہلی اسمبلی میں آج بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ دور میں شری رام ہوتے تو بی جے پی والے ان کے گھر بھی ای ڈی اور سی بی آئی بھیج دیتے۔''
  • وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آسام میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ مودی نے شہریوں سے کازی رنگا نیشنل پارک کادورہ کرنے اور اس کی بے مثال خوبصورتی کا دیدار کرنے کی اپیل بھی کی۔
  • ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ہر حال میں بحال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 'میں نے اکیلے ہی اس کے لئے پارلیمنٹ میں آواز بلند کی تھی۔
  • لوک سبھا انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں بی جے پی کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ جھاڑ گرام پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کنر ہیمبرم نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔
  • بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اکیلے اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔
  • نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بنگلور رامیشورم کیفے دھماکہ کے مشتبہ ملزم کی نئی تصاویر جاری کی ہیں۔ این آئی اے نے اس مشتبہ شخص کی شناخت کے لیے عوام سے مدد طلب کی ہے۔
  • نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات کی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے مبینہ سرغنہ جعفر صادق کو گرفتار کرلیا ہے۔ جعفر بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائیشیا میں پھیلے نیٹ ورک کا کنگ پن ہے۔
  • معروف انوویٹر سونم وانگچک نے لیہہ کے این ڈی ایس اسٹیڈیم میں لداخ کو ریاستی درجہ اور چھٹے شیڈیول کے مطالبے کے حق میں 5 مارچ سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
  • جنگ زدہ غزہ میں صرف اسرائیل کی بمباری میں ہی بچے ہلاک نہیں ہورہے ہیں بلکہ اب بچوں کی ایک بڑی تعداد بھوک سے زندگی کی جنگ ہار رہی ہے۔ محاصرے کے چلتے غزہ میں قحط کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور شمالی غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے۔
  • بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلے جارہے پانچویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے جیت لی۔ بھارتی ٹیم کے اسٹار اسپنر روی چندرن اشون نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
  • سارہ علی خان کی فلم اے وطن میرے وطن کا پہلا گانا 'قطرہ قطرہ' ریلیز کر دیا گیا ہے۔ گلوکار سکھویندر سنگھ نے اس گانے کو اپنی دلکش آواز دی ہے۔
  • پاکستان کے صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری کو صدر منتخب کیا گیا، وہ دوسری بار پاکستان کے صدر بننے والے پہلے سول شخصیت بن گئے۔ پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے آج ووٹنگ ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.