ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - بی جے پی

بی جے پی کے 14 ارکان اسمبلی کو ہنگامہ کرنے کی وجہ سے ہماچل پردیش اسمبلی سے بجٹ اجلاس کے بقیہ سیشن کے لیے معطل کر دیا گیا۔ جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 8:08 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کے بعد ہماچل کی سکھویندر حکومت پر بحران کے بادل منڈلا رہے تھے، لیکن آج اسمبلی اسپیکر نے ایک دن پہلے ہی اسمبلی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
  • بی جے پی کے 14 ارکان اسمبلی کو ہنگامہ کرنے کی وجہ سے ہماچل پردیش اسمبلی سے بجٹ اجلاس کے بقیہ سیشن کے لیے معطل کر دیا گیا۔ جس کے بعد بی جے پی کے ارکان کی جانب سے اسپیکر کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی گئی۔
  • ہماچل پردیش میں سیاسی بحران کے درمیان کابینی وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کے بڑے لیڈروں پر ایم ایل اے کو نظر انداز کرنے کا بھی الزام لگایا۔
  • ہماچل کے سیاسی بحران پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر بی جے پی اکثریتی حکومت کو چیلنج کر رہی ہے تو اس کا صاف مطلب ہے کہ بی جے پی ہارس ٹریڈنگ پر منحصر ہے۔
  • وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو میں کہا کہ ڈی ایم کے ایک ایسی پارٹی ہے جو کام نہیں کرتی لیکن جھوٹا کریڈٹ لینے میں آگے رہتی ہے۔ تمل ناڈو میں اسرو لانچ پیڈ کا کریڈٹ لینے کے لیے چین کا اسٹیکر چسپاں کیا گیا ہے۔
  • سی بی آئی نے اترپردیش میں غیر قانونی کان کنی معاملے میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو 29 فروری کو طلب کیا ہے۔
  • سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی قتل کیس میں سزا یافتہ سنتھن نے آج راجیو گاندھی گورنمنٹ جنرل اسپتال چنئی میں آخری سانس لی۔ سنتھن کو معافی کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
  • جموں و کشمیر کی سوپور پولیس نے سی آر پی ایف کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں عسکریت پسندوں کے ایک ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم سرحد پار عسکریت پسندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔
  • وادی کشمیر میں موسم سرما کے اختتام اور موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی میں بہتری آتی تھی لیکن رواں برس اس کے برعکس مزید کٹوتی کی جا رہی ہے۔
  • اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ، غزہ کی کم از کم ایک چوتھائی آبادی یعنی پانچ لاکھ 76 ہزار افراد قحط سے ایک قدم دور ہیں۔ ویسے تو غزہ کی پوری آبادی کو خوراک کی اشد ضرورت ہے۔ حالات اس قدر ابتر ہو چکے ہیں کہ بھوک سے بے حال فلسطینی اب امدادی ٹرکوں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔
  • غزہ میں بمباری کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ اسیران اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 7 ہزار 225 فلسطینیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ جس میں بچے اور اسرائیل حماس معاہدے کے تحت رہائی پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔
  • کے ایل راہول کے دھرم شالہ میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کا امکان بہت کم ہے کیونکہ وہ ابھی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔ راہل حیدرآباد میں سیریز کے پہلے میچ میں زخمی ہوئے تھے۔
  • نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیون کونوے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ گزشتہ ہفتے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ ان کی جگہ کیوی اسکواڈ میں ہنری نکولس کو طلب کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.