ETV Bharat / bharat

تاریخ کے آئینے میں آج کا دن - آج کی تاریخ

Today's World History: آٹھ فروری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 2005 میں آج ہی کے دن اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی پر مفاہمت ہوئی۔

عالمی تاریخ
عالمی تاریخ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 8, 2024, 6:43 AM IST

Updated : Feb 8, 2024, 7:23 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1238۔ منگلولوں نے ولادیمیر نام کے روسی شہر کو نذر آتش کیا۔
سنہ 1587۔ میری اسٹوارٹ کو جو 1560 تک اسکاٹ لینڈکی ملکہ تھیں 44 سال کی عمر میں موت کی نیند سلادیا گیا۔
سنہ 1693۔ امریکی ریاست ورجینیا میں کالج آف ولیم اینڈ میری کا قیام عمل میں آیا تھا۔ یہ دوسرا سب سے قدیم کالج تھا۔
سنہ 1705۔ اورنگ زیب اپنی آخری فوجی مہم پر نکلے۔
سنہ 1725۔ کیتھرین روس کے عظیم امپائر بنے تھے۔
سنہ 1785۔ وارین ہسٹنگ نے ہندوستان چھوڑ دیا، وہ ہندوستان میں برطانوی حکومت کے پہلے گورنر تھے۔
سنہ 1801۔ پادری جارج ڈانا بریڈمین ہندوستان آئے تھے۔ ان کا انتقال 1831 میں ہوا تھا۔
سنہ 1848۔ ڈنمارک کے مشہور مصنف ڈینش لوتھرن کی پیدائش ہوئی تھی۔ان کا انتقال 6 مئی 1931 کو ہوا تھا۔
سنہ 1872۔ ہندستان کے وائسرائے رہے لارڈ مایو کا انڈومان جزیرے میں شیر علی نامی ایک قیدی نے قتل کردیا۔
سنہ 1897۔ ڈاکٹر ذاکر حسین کی پیدائش حیدرآباد میں ہوئی تھی، وہ مئی 1967 میں ہندوستان کے تیسرے صدر جمہوریہ منتخب ہوئے تھے۔
سنہ 1904۔ جاپانی فوج نے مشرقی چین کے ارتھر بندرگاہ پر کھڑے روسی بیڑے پر اچانک حملہ کردیا تھا اس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین جنگ شروع ہوگئی تھی۔
سنہ 1905۔ ہیتی اور اس کے آس پاس جزائرپر آئے زبردست گردابی طوفان سے دس ہزار لوگوں کی موت ہوگئی۔
سنہ 1909۔ یوروپی ملک فرانس اورجرمنی کے درمیان مراقش معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔
سنہ 1909۔ فرانس اور جرمنی کے درمیان مراقش کے معاملے پر سمجھوتہ ہوا۔
سنہ 1916۔ فرانسیسی کروزرایڈمیرل چارنر پر سیریا کے ساحل پر حملہ ہوا جس میں 874 مسافروں کی موت ہوئی۔
سنہ 1918۔ امریکی مہم جو فوج کا ویکلی اخبار دی اسٹارس اینڈ اسٹرائپس‘ امریکہ سے شائع ہونا شروع ہوا تھا۔
سنہ 1924۔ امریکہ کے سرکاری جیل میں پہلی بار گیس چیمبر کا استعمال کیا تھا۔
سنہ 1925۔ مشہورامریکی فلم اداکار جیک لیمن کی پیدائش ہوئی تھی۔
سنہ 1926۔ والٹ ڈزنی اسٹوڈیو کا قیام عمل میں آیا تھا۔
سنہ 1928۔ امریکہ میں ڈاؤسن کی ایک کوئلہ کان میں 120 فوجیوں کی موت ہوئی۔
سنہ 1931۔ امریکی فلم اداکار جیمس ڈین کی پیدائش ہوئی تھی۔
سنہ 1943۔ نیتاجی شبھاس چندر بوس جرمنی سے جاپان کے لئے کشتی پر سوار ہوکر روانہ ہوئے تھے۔
سنہ 1960۔ امریکی کانگریس کے تفتیش کاروں نے ریڈیو اینڈ ریکارڈ انڈسٹریز پر پایولا کے اثرات کا پتہ لگانا شروع کیا تھا۔
سنہ 1969۔ سٹرڈے ایوننگ پوسٹ‘ کا آخری شمارہ کو نکلا تھا۔ اس کا آغاز 1821 میں ہوا تھا۔
سنہ 1963۔ عراقی وزیر اعظم عبدالکریم قاسم کو جو 63۔1958 تک وزیر اعظم رہے تھے، بغداد میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ان کی عمر اس وقت 48 سال تھی۔
سنہ 1969۔ جمبو جیٹ طیارہ 747کا پہلا تجرباتی پرواز ہوا تھا۔
سنہ 1971۔ جنوبی ویتنام کی فوج ویتنام میں داخل ہوئی۔
سنہ 1971۔ مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم کنہیا لال منک لال منشی کی پیدائش ہوئی تھی۔
سنہ 1971۔ عظیم مصنف کے منشی کا ممبئی میں انتقال ہوا۔
سنہ 1973۔ واٹر گیٹ اسکنڈل کی تفتیش کے لئے سینیٹ کے سات ممبروں کو نامزد کیا گیا۔
سنہ 1974۔ امریکی خلائی اسٹیشن اسکائی لیب‘ ٹوٹ کر زمین پر آگرا۔
سنہ 1979۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
سنہ 1984۔ لاس انجلس کے کریم عبدالجبار 27 پوائنٹ اسکور کرکے 109۔111 کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
سنہ 1986۔ دہلی کے ہوائی اڈے پر پری پیڈ ٹیکسی خدمات کا آغاز ہوا تھا۔
سنہ 1994۔ کپل دیو نے ٹسٹ کرکٹ میں 432 وکٹ لے کر رچرڈ ہیڈلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
سنہ 1999۔ بیسویں صدی کے عظیم برطانوی ناول نگار ایرس مرڈاک کا انتقال ہوا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 79 برس تھی۔
سنہ 2003۔ کشمیر کی علیٰحدگی پسند تنظیموں کو مالی مدد دینے کے الزام میں ہندوستان نے پاکستان کے کارگزار ہائی کمیشن جلیل عباس جیلانی اور چار دیگر ملازمین کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا۔
سنہ 2005۔ اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی پر مفاہمت ہوئی۔
سنہ 2014۔ سعودی عرب کے مدینہ شہرمیں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 15 لوگوں کی موت اور 130 افراد زخمی ہوگئے۔
یو این آئی

Last Updated : Feb 8, 2024, 7:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.