ETV Bharat / bharat

تاریخ کے آئینے میں آج کا دن - آج تاریخ میں کیا پیش آیا

Today's World History: انتیس جنوری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1528 میں آج ہی کے دن مغل حکمراں بابر نے میواڑ کے راجہ رانا سانگا کو شکست دے کر چندیری کے قلعہ پر قبضہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 29, 2024, 6:42 AM IST

Updated : Jan 29, 2024, 8:37 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 29 جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1528۔ مغل حکمراں بابر نے میواڑ کے راجہ رانا سانگا کو شکست دے کر چندیری کے قلعہ پر قبضہ کیا۔
سنہ 1780۔ ملک کے پہلے اخباربینگال گزٹ یاکلکتہ جنرل ایڈورٹائزر کی کلکتہ سے اشاعت شروع ہوئی ۔انگریزی زبان کے اس اخبار کے ایڈیٹر جیمس آگسٹس ہکی تھے۔ اخبار میں پہلے پہلے اشتہار کی اشاعت کے ساتھ ملک میں پیشہ وارانہ اشتہار کا بھی آغاز۔
سنہ 1896۔ بھارت سیوا آشرم سنگھ کے بانی سوامی پرنب آنند مہاراج کا جنم ہوا۔
سنہ 1916 ۔ پہلی عالمی جنگ میں جرمنی نے فرانس پر پہلی مرتبہ حملہ کیا۔
سنہ 1939۔ رام کرشن مشن ثقافتی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1940 ۔ جاپان کے اوساکا میں تین ٹرینوں کی ٹکر میں 181 مسافر ہلاک ہوئے۔
سنہ 1942۔ جرمنی اور اٹلی کے فوجیوں نے بن غازی پر قبضہ کیا ۔
سنہ 1953۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1966۔ امریکہ کے شمال مشرقی حصہ میں برفیلے طوفان سے 165 افراد مارے گئے۔
سنہ 1979۔ ملک کی سب سے پہلی دو انجن والی جمبو مسافر ٹرین 147 تمل ناڈو ایکسپریس148 کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے مدراس کے لئے روانہ کیا گیا۔
سنہ 1993۔ ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی ونود کامبلی کا ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو۔
سنہ 1994۔ حکومت ہند نے ایئر کارپوریشن ایکٹ 1953 کو منسوخ کیا۔
سنہ 2006 ۔ ہندوستان کے تیز گیند باز عرفان پٹھان ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے گیندباز بنے۔
یو این آئی

Last Updated : Jan 29, 2024, 8:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.