نئی دہلی: عالمی تاریخ میں 27 فروری کے اہم واقعات اس طرح سے ہیں۔
سنہ 1557۔ لندن میں روسی سفارتخانہ کھولا گیا۔
سنہ 1594۔ ہنری چہارم کی فرانس کے بادشاہ کے طور پر تخت نشینی ہوئی۔
سنہ 1670۔ لیوپولڈاول کے حکم کے بعد آسٹریا سے یہودیوں کو باہر نکالنا شروع کیا گیا۔
سنہ 1803۔ ممبئی کے مالابار میں زبردست آگ لگی۔
سنہ 1854۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے جھانسی پر کنٹرول کیا۔
سنہ 1888 ۔ امریکی کانگریس نے ڈاک سے پہنچنے کیلئے اسٹمپ لگے پہلے اخبار ریپر کی اجازت دی۔
سنہ 1900۔ برٹش لیبرپارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1921۔ ویانا میں انٹرنیشنل ورکنگ یونین آف سوشلسٹ پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1929۔ روس اور امریکہ نے تجارتی سمجھوتہ پر دستخط کئے۔
سنہ 1931 ۔ عظیم انقلابی چندر شیکھر آزاد نے الہ آباد کے الفرڈ پارک میں انگریزوں کے ساتھ مڈبھیڑ کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے خود کو گولی مار لی۔
سنہ 1932۔امریکہ میں ورجینیا کے بوسیوین میں ایک کوئلہ کان میں دھماکہ سے 38 لوگوں کی موت ہوئی۔
سنہ 1933۔ جرمنی کی پارلیمنٹ جل کر خاکستر ہوئی۔
سنہ 1939۔ برطانیہ اور فرانس نے اسپین میں خانہ جنگی کے بعد قائم جنرل فرانسسکو فرینکو کی سرکار کو تسلیم کیا۔
سنہ 1945۔ لبنان نے آزادی کا اعلان کیا۔
سنہ 1951۔ امریکی آئین میں 22 ویں ترمیم کے تحت صدر کے لئے دو مدت کار کی حد مقررکی گئی۔
سنہ 1952۔ نیویارک میں نئے مستقل ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کی پہلی میٹنگ ہوئی۔
سنہ 1956۔ لوک سبھا کے پہلے اسپیکر جی وی مالونکر کا انتقال ہوا۔
سنہ 1959۔ نئی دہلی میں پہلے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کالج کی بنیاد ڈلی۔
سنہ 1974۔ امریکی ہفتہ وار رسالہ ’پیپلز‘کی شروخت شروع ہوئی۔
سنہ 1979۔ صدر وی وی گری نے نئی دہلی کے تین مورتی میں نہرو میوزیم کا افتتاح کیا۔
سنہ 1980۔ بائیسویں گریمی ایوارڈ دیئے گئے۔
سنہ 1980 ۔ دہشت گردوں نے بگوٹا میں ڈونکا کے سفارتخانہ پر قبضہ کیا۔
سنہ 1988۔ ہیلی کاپٹر میل سروس کا افتتاح ہوا۔
سنہ 1991۔ امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے ہاتھوں کویت کو عراق سے آزاد کرانے کے بعد کویتی فوج کویت سٹی میں داخل اور امریکی صدر جارج بش (سینئر) نے خلیج میں جنگ بندی کا اعلان کیا۔
سنہ 1995۔ شمالی عراق کے جاکھو میں کار بم دھماکے میں تقریباً 54 لوگ مارے گئے۔
سنہ 2002 ۔ گجرات میں گودھرا اسٹیشن کے نزدیک سابرمتی ایکسپریس پر فسادیوں کے حملے میں 59 لوگوں کی موت ہوئی۔
سنہ 2004۔ فلپائنس میں ایک دہشت گرد نے ایک کشتی کو بم سے اڑا دیا جس میں 116 افراد مارے گئے۔
سنہ 2010۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے مضبوط ستون اور معروف سماجی خدمت گار ناناجی دیش مکھ کا انتقال ہوا۔
سنہ 2010۔ ہندوستان نے آٹھویں دولت مشترکہ نشانے بازی مقابلے میں 35 سونے، 25 چاندی اور 14 کانسے سمیت 74 تمغے جیت کر پہلا مقام حاصل کیا۔
سنہ 2013۔ مغربی بنگال کے کولکاتا میں ایک بازار میں آگ لگنے سے 20 لوگوں کی موت ہوئی۔
یو این آئی