ETV Bharat / bharat

شدید گرمی سے بچنے کے لیے محمد شریف نے انوکھی سولر ای بائیک بنائی - Solar Powered Bike

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 1:34 PM IST

تلنگانہ کے ایک عام بائک مکینک محمد شریف نے روایتی بائیک کو شمسی توانائی سے چلنے والی بائیک میں تبدیل کر دیا۔ لوگ ان کی اس ایجاد کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

Solar Powered Bike
شدید گرمی سے بچنے کے لیے محمد شریف نے انوکھی سولر ای بائیک بنائی (Photo: Etv Bharat)

تلنگانہ: ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ ایک موٹر سائیکل مکینک نے اس کہاوت کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ گرمی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک عام بائیک مکینک نے روایتی بائیک کو ای بائیک میں تبدیل کر دیا جو شمسی توانائی سے چلتی ہے۔ لوگ ان کے اس جرات مندانہ قدم کی تعریف کر رہے ہیں۔

نلگنڈہ، تلنگانہ کے ایک بائک مکینک محمد شریف نے روایتی بائک کو شمسی توانائی سے چلنے والی بائیک میں تبدیل کر کے اختراع کے ایک آئیکن کے طور پر ابھرے ہیں۔ شریف کی ایجاد کردہ موٹر سائیکل ایندھن کے اخراجات کو کافی حد تک کم کرتی ہے۔ بائک کی اس خاصیت کی وجہ سے یہ نلگنڈہ کی سڑکوں پر دھوم مچا رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ محمد شریف کو ایک بار اپنی دو پہیہ گاڑی کا انجن ٹھیک کرنا پڑا۔ اس دوران مرمت کے اخراجات اور بعد میں ایندھن کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے کچھ انوکھا کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اس خرچ سے جان چھڑانے کا سوچا، پھر شریف نے تجربہ کرنا شروع کیا اور کافی محنت کے بعد ایک منفرد موٹر سائیکل تیار کی۔

انہوں نے روایتی موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کر دیا۔ محمد شریف نے روایتی موٹر سائیکل کو اس طرح ڈیزائن کیا کہ یہ شمسی توانائی پر چلتی ہے۔ موٹر سائیکل میں 12 وولٹ کی چار بیٹریاں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسے سولر پینل سے چارج کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ محمد شریف کی محنت رنگ لائی اور موٹر سائیکل کو پیٹرول کے علاوہ توانائی کے متبادل ذرائع پر چلنے کا راستہ فراہم کیا۔

قابل ذکر ہو کہ یہ موٹر سائیکل شمسی توانائی کو استعمال کرتے ہوئے 40 کلومیٹر تک چلائی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے اسے صبح سے شام تک چارج کرنا پڑتا ہے۔ شریف ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتے ہیں جہاں یہ گاڑیاں کم لاگت لیتھیم بیٹریوں کی مدد سے چلائی جا سکیں، جس کے ذریعے ایک موٹر سائیکل سے کم سے کم 100 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا جا سکتا ہے۔ شریف کا یہ استعمال ماحولیاتی اور اقتصادی نقطہ نظر سے بھی فائدہ مند ہے۔ بیٹری کے لیے 30 ہزار روپے اور سولر پینل کے لیے 10 ہزار روپے کی معمولی سرمایہ کاری درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.