ETV Bharat / bharat

اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں تین منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار - DRUG PeDDLERS ARRESTED IN ANANTNAG - DRUG PEDDLERS ARRESTED IN ANANTNAG

ACTION AGAINST DRUGS: پولیس نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں تین منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس معاشرہ سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Three Drug Dealers arrested with Drugs in Bijbehara Anantnag

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 12:54 PM IST

بجبہاڑہ: منشیات کے خلاف جاری مہم کو تیز کرتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے، ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں تین منشیات فروشوں کو پولیس نے منشیات سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی غیر متزلزل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے نشہ آور مادہ برآمد کیا۔ پولیس پوسٹ سنگم کی پولیس پارٹی نے بجبہاڑہ کے تلکھن کراسنگ سنگم کے قریب ناکا لگایا اور ایک سنٹرو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK03B-1781 کو روک کر گاڑی کی تلاشی لی۔ تلاشی کارروائی کے دوران پولیس پارٹی نے مذکورہ گاڑی سے تقریباً 17 کلو فُکی برآمد کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے بارہمولہ میں منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط کرلی - Kashmir Police Attaches Property

گاڑی میں سوار تین افراد کی شناخت واگہامہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے سجاد احمد داس ولد محمد سلطان داس، جاوید احمد منٹو ولد ولی محمد منٹو اور مظفر احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ ولد ساکنہ تلکھن بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی اور انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات کی تسکری میں استعمال کی جانے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ اس سلسلہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس تھانہ بجبہاڑہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.