نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن منگل کو پارلیمنٹ میں مودی حکومت کی تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ پیش کریں گی۔ بدھ سے لوک سبھا میں بجٹ پر بحث شروع ہوگی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق لوک سبھا کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) کی میٹنگ میں بجٹ پر بحث کے لیے 20 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔
Finance Minister Nirmala Sitharaman set to present Modi 3.0 govt's first budget today in Parliament pic.twitter.com/KEwUg2J2Rq
— ANI (@ANI) July 23, 2024
تاہم لوک سبھا کے اسپیکر ارکان کی درخواست پر اس میں اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ معلومات کے مطابق، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 20 گھنٹے یا اس سے زیادہ کی بحث کے بعد اس کا جواب دیں گی۔ وزیر خزانہ 30 جولائی کو ایوان میں جواب دیں گے۔ اس کے علاوہ ریلوے، تعلیم، صحت، ایم ایس ایم ای اور فوڈ پروسیسنگ جیسی بڑی وزارتوں سے متعلق مسائل اور گرانٹس پر بحث کے لیے لوک سبھا میں 5-5 گھنٹے کا وقت رکھا گیا ہے۔
#WATCH | Delhi: Finance Minister Nirmala Sitharaman arrives at the Ministry of Finance
— ANI (@ANI) July 23, 2024
She will present the Union Budget today at around 11 AM at the Parliament. pic.twitter.com/cCNWgf4cl0
اس سے قبل لوک سبھا اسپیکر نے پارلیمنٹ کے ارکان اور پارٹی لیڈروں کو ایوان کے قواعد کے حوالے سے سخت وارننگ دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی ایوان میں احتجاج کرسکتا ہے لیکن کارروائی کے دوران ایوان کے اندر پلے کارڈ لہرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو ایوان کا ماحول خراب کرنے سے بچنا چاہیئے۔ تاہم لوک سبھا اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ قائدین کو اپنے خیالات پیش کرنے اور ایوان میں مسائل اٹھانے کا پورا موقع دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: