نئی دہلی: سپریم کورٹ نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ سے متعلق کیس کی سماعت اپریل تک ملتوی کر دی۔ سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو دلائل مکمل کرنے اور تحریری دلائل داخل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سپریم کورٹ نے متھرا میں شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ کے سلسلہ میں شاہی عیدگاہ مسجد کے لیے کمیشن بنانے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک بڑھا دی ہے، جو اگلی سماعت تک جاری رہے گی۔ قبل ازیں الہ آباد ہائی کورٹ نے تھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ میں شاہی عیدگاہ مسجد کا معائنہ کرنے کے لیے کورٹ کمشنر کی تقرری کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ میں اس سلسلہ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کی۔
-
Supreme Court (SC) extends stay on Allahabad HC order appointing Commission for the Shahi Eidgah Mosque in connection with Mathura’s Sri Krishna Janmabhoomi-Shahi Idgah Masjid dispute to continue till the next date of hearing
— ANI (@ANI) January 29, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
SC adjourns hearing on matter relating to Mathura’s… pic.twitter.com/SZEx2SwqLF
">Supreme Court (SC) extends stay on Allahabad HC order appointing Commission for the Shahi Eidgah Mosque in connection with Mathura’s Sri Krishna Janmabhoomi-Shahi Idgah Masjid dispute to continue till the next date of hearing
— ANI (@ANI) January 29, 2024
SC adjourns hearing on matter relating to Mathura’s… pic.twitter.com/SZEx2SwqLFSupreme Court (SC) extends stay on Allahabad HC order appointing Commission for the Shahi Eidgah Mosque in connection with Mathura’s Sri Krishna Janmabhoomi-Shahi Idgah Masjid dispute to continue till the next date of hearing
— ANI (@ANI) January 29, 2024
SC adjourns hearing on matter relating to Mathura’s… pic.twitter.com/SZEx2SwqLF
یہ بھی پڑھیں:
متھرا شاہی عید گاہ پر عدالت کا فیصلہ قانون کے خلاف: مولانا ارشد مدنی
خبر کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس کھنہ نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ درخواست بہت مبہم ہے۔ بنچ نے یہ بھی کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم کو باضابطہ طور پر اس کے سامنے چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔ سینئر وکیل حذیفہ احمدی، جو مسجد کمیٹی کی طرف سے پیش ہوئے، نے کہا کہ ہائی کورٹ نے کچھ عبوری احکامات جاری کیے ہیں، جو نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں۔
جسٹس کھنہ نے ہندو فریق کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل شیام دیوان سے کہا تھا کہ یہ واضح ہونا چاہیے۔ آپ اسے عدالت پر غور کرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ماہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا شاہی عیدگاہ مسجد سے متصل شاہی عیدگاہ کمپلیکس کا سروے کرنے کے لیے عدالت کی نگرانی میں کورٹ کمشنر کی تقرری کا حکم دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ متھرا شاہی عیدگاہ مسجد کے قریب بنی شاہی مسجد میں مبینہ طور پر ایسے کچھ چیزیں پائی گئیں جنہیں ایک طبقہ ہندو ثقافت کی چیزیں کہتا ہے۔