ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر نامزدگی کا عمل شروع

Nomination Process for the First Phase لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں عام انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 20, 2024, 8:17 PM IST

Nomination Process for the First Phase
Nomination Process for the First Phase

نئی دہلی: ملک میں 18ویں لوک سبھا کے لیے سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل بدھ کو شروع ہوگیا ۔ الیکشن کمیشن نے بدھ کی صبح عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام چار علاقوں کی کل 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان نشستوں پر امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔

پہلے مرحلے میں تمل ناڈو سے 33، راجستھان سے 12، اتر پردیش سے آٹھ، مدھیہ پردیش سے چھ، اتراکھنڈ، آسام اور مہاراشٹر سے پانچ، پانچ، بہار سے چار، مغربی بنگال سے تین، اروناچل پردیش، منی پور اور منی پور سے دو، دو، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری میں ایک، ایک سیٹ کے لیے انتخابات ہوں گے ۔

اس مرحلے میں بہار کے علاوہ تمام متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس مہینے کی 27 تاریخ تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں اور کاغذات کی جانچ پڑتال 28 مارچ کو ہوگی اور 30 ​​مارچ تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔ بہار میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 مارچ ہے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ 2 اپریل کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چھ ریاستوں کے ہوم سکریٹریز کو الیکشن کمیشن نے ہٹانے کا حکم دیا

لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں عام انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی اور انتخابی عمل 6 جون تک مکمل ہوگا۔ دنیا کے اس سب سے بڑے انتخابی میلے میں کل تقریباً 97 کروڑ ووٹر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.