ETV Bharat / bharat

ڈی ایم کے اور کانگریس کی تاریخ گھوٹالوں سے بھری ہے، مودی - pm modi

PM Modi Slam Congress مودی نے اس سال تمل ناڈو کے اپنے پانچویں دورے کے دوران ڈی ایم کے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی ریاست کے مستقبل اور وراثت کی دشمن ہے اور اس کے لوگ ہندوستانی ثقافت سے نفرت کرتے ہیں۔

مودی
مودی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 15, 2024, 7:23 PM IST

کنیا کماری: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ دراوڈا منیترا کزاگھم (ڈی ایم کے) - کانگریس اتحاد تمل ناڈو کو کبھی بھی ترقی یافتہ ریاست نہیں بنا سکتا کیونکہ اس کی تاریخ گھوٹالے اور بدعنوانی سے بھری پڑی ہے مسٹر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ملک کے جنوبی حصے تک پہنچنے کی اپنی مہم کے ضمن میں یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، 'ایک طرف، آپ کے پاس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فلاحی اسکیمیں ہیں۔ دوسری طرف، آپ کے پاس انڈیا اتحاد کے گھوٹالوں کی فہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے اور کانگریس عوام کو لوٹنے کے لیے اقتدار میں آنا چاہتی ہیں۔ 2G گھوٹالے کا سب سے زیادہ فائدہ ڈی ایم کے کو ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام نے ملک کو توڑنے کا خواب دیکھنے والوں کو مسترد کر دیا۔ اب تمل ناڈو کے لوگ بھی ایسا ہی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "اس بار تمل ناڈو میں ہماری کارکردگی ڈی ایم کے-کانگریس اتحاد کو توڑ دے گی۔ آج ملک کے جنوبی سرے کنیا کماری سے اٹھنے والی لہر بہت دور تک جائے گی۔

مودی نے اس سال تمل ناڈو کے اپنے پانچویں دورے کے دوران ڈی ایم کے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی ریاست کے مستقبل اور وراثت کی دشمن ہے اور اس کے لوگ ہندوستانی ثقافت سے نفرت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے اور کانگریس صرف خواتین کو دھوکہ دینا اور ان کی توہین کرنا جانتی ہیں۔ تمل ناڈو کے لوگ جانتے ہیں کہ ڈی ایم کے نے تمل ناڈو کے آنجہانی وزیر اعلیٰ جے جے للتا کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا؟ یہ کلچر آج بھی جاری ہے۔ ڈی ایم کے اور کانگریس دونوں ہی خواتین مخالف ہیں اور وہ خواتین کے نام پر سیاست کرتی رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز میں قومی جمہوری اتحاد کی حکومت نے تمل ناڈو میں جلی کٹو کی واپسی کی راہ ہموار کی اور ریاست کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.