بنگلورو: 34 سالہ انجینئر اتل سبھاش نے کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ معلومات کے مطابق وہ اتر پردیش کا رہنے والا تھا۔ خودکشی کرنے سے پہلے اتل نے 24 صفحات کا ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے، جس میں اس نے اپنی بیوی اور اس کے اہل خانہ پر ہراسانی اور جھوٹے مقدمے کا الزام لگایا ہے۔
اتل نے اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ میں نے رقم دینے سے انکار کرتا ہوں اور موت کو گلے لگاتا ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میرے مخالفین اس رقم کا استعمال میرے خاندان کو ہراساں کرنے کے لیے کریں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی راکھ عدالت کے باہر گٹر میں پھینک دی جائے۔ اس سے انصاف کا عمل زیربحث آ گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
#WATCH | A 34-year-old deputy general manager of a private firm in Karnataka's Bengaluru, Atul Subash died by suicide on Monday, leaving behind a 24-page suicide note accusing his wife, her family members, and a judge of " explicit instigation for suicide, harassment, extortion,… pic.twitter.com/GpMnZXtZjI
— ANI (@ANI) December 10, 2024
مقتول کے بھائی وکاس کمار نے بتایا کہ میرے بھائی کی بیوی سے علیحدگی کے تقریباً 8 ماہ بعد اس نے طلاق کا مقدمہ درج کرایا اور میرے بھائی اور ہمارے پورے خاندان پر مختلف دفعات کے تحت کئی الزامات لگائے۔ مقتول کے بھائی نے سوال کیا کہ، کیا ہندوستان میں ہر قانون خواتین کے لیے ہے، مردوں کے لیے نہیں؟ میرے بھائی نے اس کے لیے جنگ لڑی، لیکن اس نے ہمیں چھوڑ دیا۔ اس نے اپنے خودکشی نوٹ میں یہاں تک لکھا ہے کہ اگر میں سسٹم سے جیت گیا تو میری راکھ گنگا میں بہا دو، ورنہ عدالت کے باہر گٹر میں پھینک دو۔
وکاس نے مزید کہا کہ میرے بھائی نے ان کے لیے سب کچھ کیا۔ جو بھی ہوا بدقسمتی سے ہوا۔ اگر وہ کبھی مجھ سے یا ہمارے والد سے اس بارے میں بات کرتا تو ہم اس کی اس صورتحال سے نکلنے میں مدد کرتے۔ میں حکومت ہند اور صدر جمہوریہ سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ سچ کے ساتھ ہیں تو میرے بھائی کو انصاف ملنا چاہیے ورنہ مجھے ثبوت دیں کہ وہ غلط ثابت ہو۔ جس جج کا نام میرے بھائی کے سوسائڈ نوٹ میں ہے اس کے خلاف مناسب تحقیقات ہونی چاہیے۔
پولیس کو پیر کی صبح چھ بجے ہویسالہ پولیس کنٹرول روم میں خودکشی سے متعلق ایک کال موصول ہوئی، پولیس کے مطابق، متوفی کی شناخت اتل سبھاش کے طور پر ہوئی، جو یو پی کا تھا بنگلور میں مقیم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں لاش کے پاس سے ایک پلے کارڈ بھی ملا جس پر لکھا تھا، انصاف ضرور ملنا چاہیے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سبھاش کے بھائی وکاس کمار کو فون کر کے واقعہ کی اطلاع دی۔ وکاس نے بعد میں سبھاش کی بیوی، اس کی ساس، اس کی بھابھی اور اس کی بیوی کے چچا کے خلاف شکایت درج کروائی، اور الزام لگایا کہ انہوں نے سبھاش کے خلاف جھوٹی شکایت درج کروائی اور تصفیہ کے لیے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔
شکایت میں کمار نے کہا کہ جھوٹی شکایت اور اس کے بعد ہونے والے واقعات بشمول بھاری رقم کی مانگ نے سبھاش کو ذہنی اور جسمانی طور پر توڑ دیا اور بالآخر اسے یہ جان لیوا قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ سبھاش نے جونپور، اتر پردیش میں ایک فیملی کورٹ کے ایک اہلکار پر رشوت لینے کا الزام لگایا ہے۔
اس کے علاوہ اتل سبھاش نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا اور اس کے سی ای او ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک آپ یہ پڑھیں گے، میں مر چکا ہو گا۔ بھارت میں اس وقت مردوں کی قانونی نسل کشی ہو رہی ہے۔ ایک مردہ شخص ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ سے لاکھوں جانیں بچانے، اسقاط حمل، ڈی ای آئی کو روکنے اور بھارت میں اظہار رائے کی آزادی کو بحال کرنے کی درخواست کر رہا ہے۔
#WATCH | A 34-year-old deputy general manager of a private firm in Karnataka's Bengaluru, Atul Subhash died by suicide on Monday, leaving behind a 24-page suicide note accusing his wife, her family members, and a judge of " explicit instigation for suicide, harassment, extortion,… pic.twitter.com/crEa17gs7H
— ANI (@ANI) December 10, 2024
مقتول کے والد نے بیان دیا:
اسی وقت، مقتول اتل سبھاش کے والد پون کمار نے ثالثی عدالت پر قانون کے مطابق کام نہ کرنے کا الزام لگایا اور بتایا کہ کس طرح ان کے بیٹے کو عدالت نے ہراساں کیا۔ والد نے بتایا کہ بیوی کی طرف سے دائر مقدمات کی وجہ سے انہیں بار بار جونپور کورٹ بلایا گیا۔ والد نے بتایا کہ بیوی کی طرف سے درج مقدمات کی وجہ سے سبھاش کم از کم 40 بار بنگلورو سے جونپور آیا تھا۔ اپنی بہو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک کے بعد ایک الزامات لگاتی تھیں۔
#WATCH | Techie dies by suicide in Bengaluru | Mumbai: Lawyer Abha Singh says, " a 34-year-old young techie atul subash committed suicide in bengaluru and he has left behind a suicide note...he has mentioned that 9 police complaints have been registered against him, there are… pic.twitter.com/ZmqdwSxx3j
— ANI (@ANI) December 11, 2024
ایڈوکیٹ آبھا سنگھ نے کیا کہا؟
کیس کی سنگینی پر تبصرہ کرتے ہوئے ممبئی کی معروف وکیل آبھا سنگھ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس قانون کے غلط استعمال کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جہیز قانون کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
#WATCH | | Techie dies by suicide in Bengaluru | Delhi: Barkha Trehan, Men's Rights activist says, " ...atul subhash is not the first man, lakhs of such men have died. 34-year-old atul subhash was compelled, the system has failed. there is a lot of biasedness in the system, only… pic.twitter.com/yIHpOXYcNr
— ANI (@ANI) December 11, 2024
اس معاملے پر مردوں کے حقوق کی کارکن برکھا ترہان نے کہا کہ اتل سبھاش پہلے شخص نہیں ہیں، ایسے لاکھوں مرد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ 34 سالہ اتل سبھاش کو یہ کہنے پر مجبور کیا گیا کہ سسٹم ناکام ہو گیا ہے۔ سسٹم میں بہت تعصب ہے، صرف خواتین کی بات سنی جاتی ہے، مردوں کی نہیں۔ مردوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: