لکھنؤ: الکٹورل بانڈ کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ عدالت کے ذریعہ الکٹورل بانڈہ کی فہرست سامنے آجائے گی جس سے پتہ چل جائے گا کہ الکٹورل بانڈ کس نے دئیے ہیں اور کسے دئیے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ بی جے پی نے جمہوریت کے لئے خطرہ پیدا کیا ہے۔ بی جے پی حکومت میں ناانصافی، ظلم شباب پر ہے۔ کسی کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔ بی جےپی حکومت رہی تو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا بنایا ہوا آئین ختم کردے گی۔ لوگوں کا حق اور احترام چھین لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے صنعت کاروں کے 15 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کر دیئے۔ اس کے بعد دوبارہ انہی صنعت کاروں کو قرض دیا گیا لیکن حکومت نے کسانوں کو ان کی فصلوں پر ایم ایس پی کا قانونی حق نہیں دیا۔ بی جے پی حکومت کسان مخالف ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی پسماندہ لوگوں، دلتوں اور اقلیتوں کے حقوق چھین رہی ہے۔ بی جے پی صرف ووٹ لیتی ہے لیکن پی ڈی اے کو ان کا حق نہیں دیتی۔ یوپی کی یونیورسٹیوں میں تعینات چانسلروں میں سے کتنے پی ڈی اے ہیں؟ وائس چانسلرز کی جانب سے کی جانے والی بھرتیوں میں کتنے پی ڈی اے ہیں؟ ضلعی افسران کی پوسٹنگ میں کتنے پی ڈی اے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: الیکٹورل بانڈ کیس: سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کی درخواست کو مسترد کر دیا
بی جے پی نے لاکھوں طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ کیا ہے۔ تقرریاں دکھاوے کے لیے کی گئیں۔ بی جے پی کا مقصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا نہیں تھا۔ حکومت نے جان بوجھ کر پیپر لیک کیا تاکہ نوکریاں نہ دینی پڑیں۔
یواین آئی۔