غازی آباد: دہلی سے متصل غازی آباد کے مراد نگر علاقے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کی شام دیر گئے بامبا روڈ کی آدرش کالونی میں واقع مسجد میں نماز کے دوران ایک بزرگ کی حالت اچانک خراب ہونے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔
یہ سارا واقعہ مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ مسجد میں اکیلے بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ اسی دوران بزرگ شخص اچانک پیچھے کی طرف گر پڑے۔ اس کے بعد مسجد کے احاطے میں ہنگامہ مچ گیا۔
مقامی رہائشی شاداب نے بتایا کہ آدرش کالونی کے رہائشی 70 سالہ حاجی حنیف روزانہ پانچ وقت کی نماز پڑھنے کے لیے چھپّر والی مسجد جاتے تھے۔
بدھ کو نمازِ مغرب سے قبل حاجی حنیف مسجد میں بیٹھ کر نماز ادا کر رہے تھے۔ حاجی حنیف جیسے ہی نماز سے فارغ ہوئے تو اچانک پیچھے کی طرف گر گئے۔ اس کے بعد حنیف کو چند سیکنڈ تک تکلیف ہوتی رہی۔ مسجد میں موجود لوگ تیزی سے ان کی طرف دوڑے۔ حنیف کو آس پاس موجود لوگوں نے اٹھا لیا لیکن تب تک وہ مر چکے تھے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی اچانک موت کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
وارانسی میں بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ جم میں ورزش کرتے ہوئے نوجوان کے سر میں شدید درد ہوا جس کے بعد نوجوان اچانک زمین پر گر گیا اور درد سے کراہنے لگا۔ آس پاس موجود لوگوں نے نوجوان کو اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: