ETV Bharat / bharat

اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ، مودی اور راج ناتھ نے مبارکباد دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 11, 2024, 9:51 PM IST

Successful test launch of Agni 5 missileاگنی-5 میزائل ہندوستان کا پہلا اور واحد سطح سے زمین پر مار کرنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے۔ پورا چین اس کے دائرے میں آجائے گا۔ اس کے علاوہ یورپ اور افریقہ کے کچھ علاقے بھی اس کے دائرہ اختیار میں آئیں گے۔

اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ
اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے پیر کو دیسی ساختہ اگنی-5 میزائل مشن دیویاستر کا پہلا کامیاب تجربہ کیا۔ اس کے ساتھ ہندوستان 'ملٹیپل انڈیپنڈنٹلی ٹارگیٹ ایبل ری اینٹری وہیکل ' (ایم آئی آر وی) ٹیکنالوجی پر مبنی میزائل تیار کرنے والے دنیا کے منتخب ممالک کے گروپ میں شامل ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سائنسدانوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگنی-5 میزائل کے پہلے کامیاب تجربے کے لیے دفاعی تحقیق اور ترقی تنظیم کے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ سنگھ نے بھی کہا کہ ملک کو اس غیر معمولی کامیابی کے لیے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹ میں اگنی-5 میزائل کو 'مشن دیویاسترا' کہا ہے۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ یہ ایک میزائل متعدد اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ عام طور پر ایک میزائل میں صرف ایک وار ہیڈ ہوتا ہے اور یہ صرف ایک ہی ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔

اس میزائل کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ وار ہیڈ کو ایک ساتھ کئی جگہوں پر استعمال کر سکتا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں خواتین کی طاقت کا بڑا کردار ہے کیونکہ اس کی ڈائریکٹر ایک خاتون سائنسدان ہیں۔ یہ نظام دیسی ایویونکس سسٹمز اور اعلیٰ صلاحیت کے عین مطابق سینسر پیکجوں سے لیس ہے۔ یہ صلاحیت ہندوستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی طاقت کی علامت ہے۔

کئی ممالک اب اگنی-5 کے زیر اثر ہیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ اگنی-5 ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے، جو اپنی بڑھتی ہوئی رینج کی وجہ سے تقریباً نصف دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ بھارت سے لانچ کیے جانے کے بعد یہ میزائل آدھے افریقہ، روس کے بالائی حصے، آسٹریلیا کے شمالی حصے اور یہاں تک کہ گرین لینڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ میزائل بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ اور ڈی آر ڈی او کی مشترکہ کوششوں سے بنایا گیا ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.