ETV Bharat / bharat

مرادآباد سے ایس ٹی حسن کا ٹکٹ منسوخ، روچی ویرا ایس پی امیدوار ہوں گی - Lok Sabha Elections 2024 UP - LOK SABHA ELECTIONS 2024 UP

رام پور اور مرادآباد لوک سبھا سیٹوں کے امیدوار کو لیکر سماج وادی پارٹی میں دو دن سے رسہ کشی جاری ہے۔ مرادآباد میں ایس پی ایم پی ایس ٹی حسن کا ٹکٹ فارم بھرنے کے بعد بھی منسوخ کر دیا گیا۔ ان کی جگہ اب روچی ویرا پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

Lok Sabha Elections 2024 UP
مرادآباد سے ایس ٹی حسن کا ٹکٹ منسوخ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 6:12 PM IST

Updated : Mar 27, 2024, 8:34 PM IST

مرادآباد: رام پور اور مرادآباد لوک سبھا سیٹوں کے امیدوار کو لیکر سماج وادی پارٹی میں دو دن سے رسہ کشی جاری ہے۔ مرادآباد میں ایس پی ایم پی ایس ٹی حسن کا ٹکٹ فارم بھرنے کے بعد بھی منسوخ کر دیا گیا۔ ان کی جگہ اب روچی ویرا پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔ غور طلب ہو کہ روچی ویرا نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ وہیں رام پور میں ایس پی کے درمیان ابھی تک لڑائی جاری ہے۔ یہاں پارٹی کے دو رہنماؤں نے نامزدگی فارم بھرے ہیں۔ پارٹی نے ابھی تک اپنے باضابطہ امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اعظم خان کے قریبی عاصم راجا نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کے قریبی عاصم راجا بھی نامزدگی کے لیے ضلع کلکٹریٹ پہنچے۔ جبکہ محب اللہ ندوی عاصم راجا سے 5 منٹ قبل پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے تھے۔ اب ان دونوں میں سے سماج وادی پارٹی کا امیدوار کون ہوگا اس کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔

محب اللہ ندوی نے رام پور میں نامزدگی فارم بھرا

جامع مسجد پارلیمنٹ اسٹریٹ دہلی کے امام محب اللہ ندوی رام پور لوک سبھا سیٹ سے ایس پی کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے ضلع کلکٹریٹ پہنچے۔ وہ گاڑی سے اترتے ہی سیدھا دفتر کے اندر چلے گے۔ انہوں نے میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ محمود پراچا نے بھی رام پور سے نامزدگی فارم داخل کیا

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمود پراچا بھی لوک سبھا انتخابات 2024 میں حصہ لیں گے۔ وہ رام پور ضلع کلکٹریٹ پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران انہوں نے نعرہ لگایا، ای وی ایم ہٹاؤ، ملک بچاؤ۔ محمود پراچا نے کہا کہ آئین میں کہیں بھی ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کا ذکر نہیں ہے۔ انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے جائیں۔ اگر ای وی ایم کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات ہوتے ہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ ہونی چاہیے۔

بی جے پی امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی نے رام پور سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی اور امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل انہوں نے جلسہ عام کیا۔ جس سے ریاستی صدر چودھری بھوپیندر سنگھ نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر مملکت برائے زراعت بلدیو سنگھ اولکھ، کوآپریٹیو وزیر اور رام پور کے انچارج جے پی ایس راٹھور، سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی، شہر کے ایم ایل اے آکاش سکسینہ، ایم ایل اے شفیق احمد انصاری اور بھارتیہ جنتا کے کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی۔

بی ایس پی کے ذیشان خان نے رام پور لوک سبھا سیٹ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار ذیشان خان نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ساتھ بی ایس پی کے سابق ڈویژنل کوآرڈینیٹر شہاب خان سمیت کئی رہنما موجود تھے۔ ذیشان خان نے نامزدگی کے بعد جیت کا دعویٰ کیا۔ کہا بہن جی کے آشیرواد سے ہم 2 لاکھ ووٹوں سے جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛

Last Updated : Mar 27, 2024, 8:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.