ETV Bharat / bharat

جھوٹ پھیلانا ہی مودی کی گارنٹی ہے: کھڑگے

Kharge on Modi guarantee کانگریس لیڈر نے حکومت سے سوال کیا، "ورلڈ بینک کے مطابق، ہندوستان 2011 میں ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ ہم نے 10 سالوں میں 14 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ ادھر ادھر کے بیانات گڑھ کر آپ انتشار اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

کھڑگے
کھڑگے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 10:18 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف جھوٹے اعداد و شمار پیش کرکے جھوٹ پھیلاتے ہیں، جس سے ایسا لگتا ہے کہ جھوٹ پھیلانا ہی مودی کی گارنٹی بن گیا ہے۔

صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی بحث پر مودی کے جواب کا جواب دیتے ہوئے کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی-آر ایس ایس پر حملہ کیا اور کہا کہ جنہوں نے ملک کی آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا وہ آج حب الوطنی کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، ''جو لوگ آئین کو نہیں مانتے تھے اور ڈانڈی مارچ اور 'ہندوستان چھوڑو تحریک' میں حصہ نہیں لیا وہ آج کانگریس کو حب الوطنی کا علم دے رہے ہیں۔ مودی جی نے یو پی اے حکومت کے بارے میں بے شمار جھوٹی باتیں کہیں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یو پی اے کے دوران بے روزگاری کی شرح 2.2 فیصد کیوں تھی اور آپ کے دور حکومت میں یہ 45 سالوں میں سب سے زیادہ کیسے ہوگئی ہے۔ یو پی اے کے 10 سالوں میں جی ڈی پی کی اوسط شرح نمو 8.13 فیصد تھی، پھر آپ کے دور میں یہ صرف 5.6 فیصد کیوں ہے؟

کانگریس لیڈر نے حکومت سے سوال کیا، "ورلڈ بینک کے مطابق، ہندوستان 2011 میں ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ ہم نے 10 سالوں میں 14 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ ادھر ادھر کے بیانات گڑھ کر آپ انتشار اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ ہندوستان نے ڈیجیٹل انڈیا میں جو ترقی کی ہے اس کی بنیاد یو پی اے نے آدھار-ڈی بی ٹی بینک کھاتوں کے ذریعہ رکھی تھی اور ہم نے 2014 تک 65 کروڑ آدھار دیے تھے۔ سبسڈی کا کام DBT کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ سوابھیمان یوجنا کے تحت ہم نے غریبوں کے 33 کروڑ بینک کھاتے بھی کھولے تھے۔

پبلک سیکٹر کمپنیوں کے بارے میں، انہوں نے کہا، "مودی جی نے PSUs کے بارے میں کچھ کہا۔ آئیے آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ کی 'فروخت اور لوٹ' کی پالیسی نے اپریل 2022 تک 147 پبلک سیکٹر کمپنویں کو نصف یا جزوی طور پر پرائیویٹائز کر دیا ہے۔ حکومت میں 30 لاکھ اسامیاں خالی ہیں اور ان میں ایس سی، ایس ٹی، او بی سی کے عہدے سب سے زیادہ خالی ہیں۔ صرف پانچ وزارتوں - ریلوے، اسٹیل، سول ایوی ایشن، دفاع کے بغیر فوج اور پٹرولیم میں تقریباً تین لاکھ عہدے خالی ہیں۔

انہوں نے کہا، ''آپ نے ایکلویہ اسکولوں کی بات کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان میں 70 فیصد اساتذہ کنٹریکٹ پر ہیں۔ یہ بات دل دہلانے والی ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں ہماری برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق تین گنا بڑھ گیا ہے اور اس حقیقت کو جاننے کے باوجود حکومت اسے مسئلہ نہیں مانتی اور نہ ہی اس میں بہتری لاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپنی تقریروں میں صرف کانگریس کو لعن طعن کیا ہے۔ دس سال اقتدار میں رہنے کے باوجود اپنی بات کرنے کے بجائے صرف کانگریس پر تنقید کرنے پر پورا وقت لگا دیا۔ آج بھی انہوں نے مہنگائی، روزگار یا معاشی مساوات پر کوئی بات نہیں کی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.