ETV Bharat / bharat

ہلدوانی فسادات کے مزید چھ ملزم گرفتار - ہلدوانی

Haldwani Violence سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  نے کہا کہ ملزمین کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کی جانچ کے بعد کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید کارروائی بھی جاری رہے گی۔ اب تک 74 فسادیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ہلدوانی فسادات کے مزید چھ ملزم گرفتار
ہلدوانی فسادات کے مزید چھ ملزم گرفتار
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 21, 2024, 8:01 PM IST

نینی تال: اتراکھنڈ کی ہلدوانی پولیس نے بنبھول پورہ فسادات کے مزید چھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اب تک پولس 74 فسادیوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیج چکی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پی این مینا نے آج ہلدوانی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنبھول پورہ فسادات کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ تحقیقات کے بعد مزید چھ فسادیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سلیمان ولد مرحوم شاہد ساکن مرچنٹ والے کی دوکان، بنبھول پورہ، عمر ولد مرحوم راشد ساکن لائن نمبر 8 بلالی مسجد کے پیچھے بنبھول پورہ، سمیر ولد مرحوم مستقیم ساکن لائن نمبر 9، بنبھول پورہ، فیاض ولد ایوب ساکن تاج مسجد بنبھول پورہ، ذیشان ولد مرحوم ظہیرخواجہ کالونی، اندرا نگر بنبھول پورہ، گلزار ولد اسرار احمد ساکن غوثیہ مسجد کابل کا باغیچہ بنبھول پورہ شامل ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ فسادیوں کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کی جانچ کے بعد کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید کارروائی بھی جاری رہے گی۔ اب تک 74 فسادیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

گرفتار فسادیوں سے پولیس نےغیر قانونی ہتھیار، پٹرول بم اور پی اے سی جوان سے لوٹے گئے کارتوس برآمد کیے ہیں۔ مرکزی ملزم عبدالملک اور اس کا بیٹا عبدالمعید مفرور ہیں۔ پولیس نے ان کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہلدوانی تشدد: حالات معمول پر رواں دواں، تشدد میں زخمی افراد علاج کے منتظر

قابل ذکر ہے کہ بنبھول پورہ کے مبینہ ملک کے باغ میں تجاوزات ہٹانے کے دوران فسادیوں نے پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پر حملہ کیا تھا اور پھر ہتھیاروں اور پٹرول بموں سے بنبھولپورہ تھانے کو آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.