ETV Bharat / bharat

عدالت میں کیجریوال کی ضمانت پر سماعت کے دوران عمران خان کا ذکر کیوں کیا گیا؟ - Kejriwal Bail Plea - KEJRIWAL BAIL PLEA

شراب بدعنوانی معاملے میں اروند کیجریوال کی ضمانت کے متعلق دو عرضیوں پر بدھ کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ سماعت کے دوران پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا بھی ذکر کیا گیا۔

Kejriwal's bail hearing in Delhi HC
عدالت میں کیجریوال کی ضمانت پر سماعت کے دوران عمران خان کا ذکر کیوں کیا گیا؟ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 5:51 PM IST

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت کی دو عرضیوں پر بدھ کو سماعت ہوئی۔ عدالت میں سی بی آئی اور کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور عدالت نے کہا ہے کہ فیصلہ لکھنے میں 5 سے 7 دن کا وقت درکار ہوگا۔ اس لیے کیجریوال کی ضمانت پر فیصلہ ایک ہفتہ کے بعد ہی آسکتا ہے۔

اس ہائی پروفائل کیس کے سماعت کے دوران کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے ای ڈی کیس میں عبوری ضمانت بھی دی تھی۔ اگر سی بی آئی نے انھیں گرفتار نہ کیا ہوتا تو وہ آج باہر ہوتے۔ لیکن سی بی آئی نے بغیر کوئی وجہ بتائے انھیں گرفتار کرلیا۔ اس دوران کیجریوال کے وکیل نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا بھی حوالہ دیا۔

پاکستان کے عمران خان کا ذکر

ابھیشیک منو سنگھوی نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے ہم نے دیکھا کہ پاکستان میں عمران خان کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا، لیکن انہیں ایک اور کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس قسم کے ملک نہیں ہیں، ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہو سکتا۔اروند کیجریوال وزیر اعلیٰ ہیں، دہشت گرد نہیں کہ انہیں ضمانت نہیں ملنی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ محرم کی چھٹی کے باوجود کیجریوال کے درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔کیجریوال کو سی بی آئی نے 26 جون کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل ای ڈی نے انہیں 21 مارچ کو شراب گھوٹالہ کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ نچلی عدالت نے 20 جون کو ای ڈی کیس میں ضمانت دے دی تھی۔ تاہم ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے حکم پر روک لگا دی تھی۔ اس کے بعد 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دے دی۔ لیکن سی بی آئی کیس میں گرفتار ہونے کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں آ پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دہلی کے وزیر اعلی سیاسی سازش کا شکار، گواہ کے جھوٹے بیان پر گرفتاری: سنیتا کیجریوال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.