ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، 11 اپریل کو ہوگی عید الفطر - EID UL FITR 2024

دہلی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کسی حصے سے شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور چاند کی تصدیق بھی کہیں سے موصول نہیں ہو سکی ہے۔ اس لیے عید الفطر جمعرات یعنی 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

ملک بھر میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، 11 اپریل کو ہوگی عید الفطر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 7:49 PM IST

Updated : Apr 9, 2024, 8:13 PM IST

ملک بھر میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، 11 اپریل کو ہوگی عید الفطر

لکھنؤ: قومی دارالحکومت دہلی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے آج یہ اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور چاند کی تصدیق بھی کہیں سے موصول نہیں ہو سکی ہے۔ ایسے میں دہلی میں عید الفطر جمعرات یعنی 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت حلال کمیٹی جامع مسجد میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس کے بعد کمیٹی کی جانب سے تمام ممبران میٹنگ کرتے ہیں اور پھر کمیٹی جو بھی فیصلہ لیتی ہے اسے جامع مسجد کے شاہی امام اعلان کرتے ہیں۔ شاہی امام سید احمد بخاری نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہلی سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں عید جمعرات کے روز 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند گزشتہ روز نظر نہیں آیا تھا، جس کے سبب سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے اور عید 10 اپریل یعنی بدھ کے روز منائی جائے گی۔

مرکزی رویت حلال کمیٹی کی جانب سے تمام ممبران دہلی کی شاہی جامع مسجد کے احاطے میں اکٹھا ہوتے ہیں۔ اس کے بعد چاند دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، چاند نظر نہیں آنے کی صورت میں مختلف ریاستوں میں موجود رویت حلال کمیٹی کے ممبران سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اگر کہیں سے چاند نظر انے کی شہادت ملتی ہے تو اس کے بعد مرکزی رویت حلال کمیٹی اس پر میٹنگ کرتی ہے اور اس کے بعد کسی ایک فیصلہ پر پہنچ کر طے شدہ فیصلہ کا کیا اعلان کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں اسلامک سینٹر آف انڈیا عیش باغ عید گاہ لکھنؤ میں آج چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مولانا سفیان نظامی، مولانا نعیم الدین اور مولانا مشتاق احمد سمیت چاند کمیٹی کے دیگر اراکین نے قبل مغرب و بعد نماز مغرب دوربین اور تمام ساز و سامان کے ساتھ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا لیکن آج چاند نظر نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ مرکزی چاند کمیٹی عیش باغ عیدگاہ کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ لہذا 30 رمضان المبارک کو چاند دیکھنے کا اہتمام ہوگا اور 11 اپریل کو یکم شوال کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سبھی لوگ صدقہ عید الفطر ادا کر دیں، زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔

Last Updated : Apr 9, 2024, 8:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.