ETV Bharat / bharat

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا - Eid ul Fitr 2024 - EID UL FITR 2024

آج سعودی عرب میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن چاند نظر نہیں آیا۔ عرب ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید 10 اپریل کو ہوگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 9:16 PM IST

Updated : Apr 8, 2024, 10:19 PM IST

حیدرآباد: آج سعودی عرب میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے عرب ممالک میں اب عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

غور طلب ہو کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کے بعد حرمین کی سوشل میڈیا سائٹس پر پیغام بھی جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لیے سعودی میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی رصد گاہوں میں چاند دیکھنے کا عمل فی الحال جاری ہے، مزید کہا کہ چاند سے متعلق سعودی حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ آج 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان بہت ہی کم ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک 2024 (1445 ہجری) کا چاند 10 مارچ نظر آگیا تھا۔ جس کی وجہ سے خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ بروز دوشنبہ سے شروع ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت، پاکستان، نیپال سمیت دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ یعنی دوشنبہ کو دیکھا گیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند کا حتمی اعلان بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 8, 2024, 10:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.