ETV Bharat / bharat

اوڈیشہ میں خاتون کی عصمت دری کے الزام میں 'دھرم گرو' گرفتار - ODISHA RAIRAKHOL RAPE CASE

اڈیشہ کی ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں پولیس نے ایک خود ساختہ مذہبی رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2024, 4:05 PM IST

سنبل پور: اڈیشہ کے سمبل پور کے رائراکھول میں ایک خود ساختہ مذہبی رہنما کو ایک خاتون کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رائراکھول تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ اس معاملے میں ملزم نے متاثرہ کو جان پہچان کا جھوٹا فریب دے کر اپنے گھر بلایا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم پرفل مہلا وشنو نے خاتون کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔

خاتون کی جانب سے پولس میں شکایت درج کرانے کے بعد مذہبی رہنما مہلا کو گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ کے بیان کے مطابق وہ جمعرات کی صبح رائراکھول کے علاقے میں گئی تھی۔ وہاں پہنچنے پر ملزم نے اسے اپنے گھر بلایا۔ جب وہ اکیلی تھی تو اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے اس کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کی۔ وہیں حملے کے بعد زخمی متاثرہ کو بچا کر علاج کے لیے رائراکھول اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

رائراکھول کے ایس ڈی پی او پرشانت مہر نے تصدیق کی کہ متاثرہ اور ملزم ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ تاہم، مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ مہلا خود کو ایک خود ساختہ بابا کہتا ہے اور اس نے غلط ارادے سے خاتون کو بلایا تھا۔ دوسری جانب ان الزامات کے حوالے سے کہ خاتون پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نشہ کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی، ایس ڈی پی او نے یقین دلایا کہ واقعے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تفتیش کے دوران ملزم کی مجرمانہ ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جائے گی۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور متاثرہ دونوں کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ متاثرہ کی حالت اب مستحکم ہے اور پولیس انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری کارروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم باپ کو 141 سال قید کی سزا

قرض ادا نہ کرنے پر ساہوکار نے قرض دار کی نابالغ بیٹی کا ریپ کر دیا، ملزم گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.