ETV Bharat / bharat

عآپ، بی جے پی کا احتجاج: دہلی میں سکیورٹی سخت، اضافی پولیس اہلکار تعینات - بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج

ٓAAP BJP Protests آج دہلی میں عآپ اور بی جے پی ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ پولیس نے ان مظاہروں کے پیش نظر سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Feb 2, 2024, 9:47 AM IST

Updated : Feb 2, 2024, 11:33 AM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس کے مطابق، مرکزی دہلی میں جمعہ کو عام آدمی پارٹی (عآپ ) اور بی جے پی کے مظاہروں کے پیش نظر اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، جہاں عآپ چندی گڑھ کے میئر انتخابات میں مبینہ دھوکہ دہی پر بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرے گی، وہیں بی جے پی نے کہا ہے کہ اس کے اراکین اروند کیجریوال حکومت کی "بدعنوانی" کے خلاف عآپ ہیڈ آفس کے روبرو احتجاج کریں گے۔ دونوں پارٹیوں کا ہیڈکوارٹر پنڈت دین دیال اپادھیائے مارگ پر ہے اور ان کے درمیان فاصلہ 800 میٹر سے بھی کم ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ افسر نے کہا، "احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کسی کو بھی قانون توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی"۔ پولیس کے مطابق، دین دیال اپادھیائے مارگ پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوگی، اور اسی کے مطابق، روٹ بدلے جائیں گے۔

دہلی کے وزیر اعلی اور عآپ کے قومی کنوینر کیجریوال اور ان کے پنجاب کے ہم منصب بھگونت مان اپنی پارٹی کے احتجاج میں حصہ لیں گے۔ منگل کو، کانگریس اور عآپ کو جو کہ اپوزیشن انڈیا بلاک میں اتحادی ہیں، بی جے پی نے چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں کلین سویپ کیا۔ دہلی بی جے پی نے کہا کہ اس کے صدر وریندر سچدیوا اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوری سمیت دیگر لوگ کیجریوال حکومت کی "بدعنوانی" کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 2, 2024, 11:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.