ETV Bharat / bharat

یوم جمہوریہ کے پیش نظر کشمیر میں غیر معمولی حفاظتی بندوبست - کشمیر حفاظتی انتظامات

kashmir 26 jan security beefed upجموں کشمیر خاص کر وادی میں روایتی طور 15اگست اور 26جنوری سے قبل سیکورٹی میں اضافہ کیا جاتا ہے، گاڑیوں کی چیکنگ اور راہگیروں کی جامہ تلاشی اور کارڈ چیکنگ کا سلسلہ دہائیاں قدیم ہے۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر کشمیر میں غیر معمولی حفاظتی بندوبست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 3:41 PM IST

یوم جمہوریہ کے پیش نظر کشمیر میں غیر معمولی حفاظتی بندوبست

سرینگر (جموں کشمیر) : یوم جمہوریہ کی تقاریب کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ لال چوک سمیت شہر کے حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کا کڑا پہرا بٹھایا گیا ہے۔ لال چوک میں جگہ جگہ پر گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے وہیں مشکوک افراد کی جامہ تلاشی کے علاوہ شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔

26 جنوری کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے جہاں وادی بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں وہیں کسی بھی امکانی گڑ بڑی سے نمٹنے کے لیے فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اہم اور حساس مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، جہاں لیفٹٹنٹ گورنر منوج سنہا قومی جھنڈا لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی بھی لیں گے۔ جبکہ ایسی ہی تقریب سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ایسے میں اسٹیڈیم کے آس پاس فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ اسٹیڈیم میں ڈرون سے بھی نظر گزر رکھی جا رہی ہے۔

ادھر، وادی کے دیگر اضلاع اور تحصیل صدر مقامات پر بھی یوم جمہوریہ کی تقاریب بہتر طور انجام دینے کے حوالے سے حفاظت کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ پر عارضی ناکے لگا کر نہ صرف گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے بلکہ راہ گیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Security Beefed up in Srinagar: وزیر داخلہ کی آمد پر سرینگر میں سخت سکیورٹی حصار

خیال رہے کہ صوبائی کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری، نے پہلے ہی کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں کسی بھی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں رہے گی۔ ایسے میں انہوں نے لوگوں سے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقاریب میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں امن وامان کی بہتر صورتحال کے مدنظر یوم جمہوریہ پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، سیکورٹی ایجنسیوں اور لوگوں کی کاوشوں سے اب پابندیاں عائد کرنے کا وقت نہیں رہا ہے۔ اس طرح یوم جمہوریہ کی تقریبات میں کوئی بھی شرکت کر سکتا ہے جس کے لیے کسی قسم کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.