ETV Bharat / bharat

رام مندر افتتاحی تقریب: ایودھیا میں سکیورٹی کے سخت انتظام - پران پرتیشٹھا

Ram Temple Consecration رام مندر افتتاحی تقریب کے پیش نظر ایودھیا میں ایک کثیر سطحی حفاظتی احاطہ قائم کیا گیا ہے، جس میں 10,000 سی سی ٹی وی لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ایودھیا کی سرحدیں پہلے ہی سیل کی جاچکی ہیں۔

Security Beefed Up In Ayodhya Ahead Of Ram Temple Consecration ceremony
رام مندر افتتاحی تقریب: ایودھیا میں سکیورٹی کے سخت انتظام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 8:09 PM IST

ایودھیا: رام مندر افتتاحی تقریب کے پیش نظر ایودھیا میں سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔ تقریب کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دیگر شخصیات پیر کو ایودھیا میں ہو ں گے۔

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ایودھیا میں فل پروف سکیورٹی کے پیش نظر 17 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مع 44 اڈیشنل ایس پی اور 140سرکل افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 208 انسپکٹر،1196 ایس ئی، 4300 کانسٹیبل اور 2100 ٹرینی ایس آئی کو تعینا ت کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علاوہ ازیں 590 خاتون کانسٹیبل، پی اے سی کی 26 کمپنیاں اور سی اے پی ایف کی 7 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی این ایس جی،آر اے ایف، اے ٹی ایس اور ایس ٹی ایف بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پران پرتشٹھا تقریب کے پیش نظر ایودھیا کی سرحدیں پہلے ہی سیل کی جاچکی ہیں۔ اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں مدھیہ پردیش کی بین ریاستی سرحد کو بھی سیل کردیا گیاہے۔ یہ 60کلو میٹر طویل سرحد ہے۔ پولیس نے متعدد لنک روٹس بشمول دو بڑے ہائی وے پر چیک پوسٹس لگائے ہیں۔ ان پر سخت چیکنگ کے بعد ہی گاڑیوں کو آنے جانے دیا جارہا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپرنا گپتا نے بتایا کہ 22 جنوری کو ایودھیا میں ہونے والی تقریب کے پیش نظر ضلع میں پولیس انتظامیہ کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے اور اپنے متعلقہ علاقے میں لگاتار گشت کرنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا فرد کے پائے جانے پر فوری کاروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

انٹیلیجنس سسٹم کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ہوٹل، ڈھابہ ، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور ضلع کے دیگر تمام بڑے مقامات کی لگاتار چیکنگ کی جارہی ہے۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واردات کو انجام دینے کا منصوبے بنانے والے شرپسند عناصر کو ان کی حرکت سے باز رکھا جاسکے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.