ETV Bharat / bharat

ہاوڑہ میں شالیمار - سکندرآباد اسپیشل ٹرین پٹری سے اتری، ریسکیو جاری - TRAIN DERAILED IN WEST BENGAL

یہ حادثہ ہفتہ کی علی الصبح پیش آیا۔ ڈی ریل ہونے والی بوگیوں میں ایک پارسل وین بھی شامل ہے۔

مغربی بنگال میں ٹرین پٹری سے اتری
مغربی بنگال میں ٹرین پٹری سے اتری (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2024, 10:03 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ جانکاری کے مطابق شالیمار سکندرآباد سپر فاسٹ ایکسپریس کے تین ڈبے ہاوڑہ کے نول پور میں صبح 5.30 بجے پٹری سے اتر گئے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے حکام نے یہ جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار خصوصی ٹرین کولکاتا سے تقریباً 40 کلومیٹر دور نالپور میں پٹری سے اتر گئی۔ ریسکیو کا کام جاری ہے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں میں ایک پارسل وین بھی شامل ہے۔ گاڑی نمبر 22850 سکندرآباد- شالیمار ہفتہ وار ایکسپریس کھڑگپور ڈویژن کے نالپور اسٹیشن سے گزر رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں مال گاڑی پٹری سے اتری

میرٹھ میں ریل حادثہ، کینٹ اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

ریلوے نے کہا کہ حادثے کے فورا بعد سنترا گاچھی اور کھڑگپور سے ریلیف اور طبی امداد روانہ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کو کولکاتا لے جانے کے لیے بسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔ حالیہ کچھ دنوں سے ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ کچھ شرپسند عناصر ایسے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔ ریلوے اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اسی دوران وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے جو کہ کافی شرمناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.