رانچی: رانچی کے ماندار تھانہ علاقے کے برامبے میں واقع واٹر پارک کے قریب ایک اسکول بس الٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک درجن بچے زخمی ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق بس سینٹ ماریئس اسکول کی بتائی جا رہی ہے۔
مانڈر تھانے کے انچارج راہول کمار نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر بچوں کو بس سے باہر نکالا اور اسپتال لے گئے۔ کھالاری کے ڈی ایس پی رام نارائن چودھری نے بتایا کہ تمام بچے محفوظ ہیں۔
شارپ ٹرن پر بس بے قابو ہو گئی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سینٹ ماریئس اسکول کی بس مقامی بچوں کو لے کر اسکول کی طرف جا رہی تھی کہ اس دوران تیز موڑ پر بس بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے ایک کھیت میں الٹ گئی۔
جیسے ہی بس پلٹی تو بچوں نے چیخ پکار شروع کر دی۔ بس دروازے کی طرف سے گری تھی اور اس کا دروازہ کھُل بھی نہیں سکتا تھا، اس لیے کوئی بچہ چاہ کر بھی بس سے باہر نہیں نکل پا رہا تھا۔
اس دوران مقامی لوگوں کو اس حادثے کا علم ہوا اور وہ وہاں پر پہنچ گئے جس کے بعد مانڈر پولیس اسٹیشن کو بھی حادثے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر بس کا پچھلا شیشہ توڑ کر تمام بچوں کو باہر نکال لیا۔
ایمبولینس بھی فوراً موقعے پر پہنچی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد مانڈر تھانے کے انچارج راہول کمار اور مقامی لوگوں نے بس کے شیشے توڑ دیے اور تمام زخمی بچوں کو بس سے نکال کر ایمبولینس اور پولیس گاڑی میں بٹھایا اور فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی کھَلاری کے ڈی ایس پی رام نارائن چودھری بھی اسپتال پہنچے۔
مانڈر تھانہ انچارج اور کھَلاری ڈی ایس پی نے اپنی نگرانی میں تمام زخمی بچوں کا علاج کرایا۔ سب سے راحت کی بات یہ ہے کہ بس میں 16 بچے سوار تھے اور تمام محفوظ ہیں۔ حادثے میں اسکول بس کا ڈرائیور اور مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ایک بچے کو کچھ زیادہ چوٹ آئی ہے جس کا سی ٹی اسکین بھی کیا گیا ہے تاکہ اگر اندرونی چوٹ آئی ہے تو اس کو کسی دوسرے اسپتال منتقل کر دیا جائے۔
رام نارائن چودھری، ڈی ایس پی، کھَلاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
"بس میں 16 بچے سوار تھے، جن میں سے 15 بچے مکمل طور پر خطرے سے باہر ہیں، ایک بچے کے سر میں چوٹ لگی ہے، اس لیے احتیاط کے طور پر اس کا سی ٹی اسکین کرایا گیا ہے، تاکہ اگر اس کو بہت زیادہ چوٹ آئی ہو تو اس کا علاج کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل کر کے کرایا جا سکے"۔
یہ بھی پڑھیں: