نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اجیت پوار دھڑے کو آئندہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں 'گھڑی' انتخابی نشان اور شرد پوار گروپ کو 'بگل بجاتا ہوا آدمی' انتخابی نشان کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
شرد پوار نے الیکشن کمیشن کے 6 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں اجیت پوار کے گروپ کو این سی پی تسلیم کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور اسے 'گھڑی' کا انتخابی نشان دیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الگ ہونے والے گروپ کو ایک حقیقی سیاسی جماعت کے طور پر منظوری دینے کے لئے
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو شرد پوار کے دھڑے کے لیے 'بگل بجاتا آدمی' کو انتخابی نشان محفوظ رکھنے کی ہدایت یہ کہتے ہوئے دی کہ یہ نشان کسی دوسری پارٹی یا امیدوار کو الاٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے اجیت پوار دھڑے کو این سی پی کے بانی شرد پوار کا نام یا تصویر کسی بھی انتخابی مہم کے مواد میں استعمال کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
غور طلب ہو کہ بنچ نے کہا کہ "اب آپ ایک مختلف سیاسی جماعت ہیں، آپ نے ان کے ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے، تو ان کی تصویر کیوں استعمال کریں؟ اب اپنی شناخت کے ساتھ عوام کے درمیان جائیں۔" بتا دیں کہ 6 فروری کے اپنے حکم میں، الیکشن کمیشن نے "قانون سازی کی اکثریت" کے ٹیسٹ کی بنیاد پر اجیت دھڑے کو اصلی این سی پی کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
ساتھ ہی عدالت نے اجیت پوار کے دھڑے سے یہ بھی کہا کہ وہ پبلک نوٹس جاری کرے کہ این سی پی کا انتخابی نشان 'گھڑی' زیر غور ہے اور اس کا استعمال عدالتی فیصلے سے مشروط ہے۔
سپریم کورٹ نے اجیت پوار کے دھڑے کو انگریزی، ہندی، مراٹھی میڈیا میں پبلک نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی اور اپنے تمام مہم کے اشتہارات میں یہ ذکر کیا کہ 'گھڑی' انتخابی نشان کا استعمال سپریم کورٹ میں زیر التواء اپیل کے فیصلے سے مشروط ہے۔ گزشتہ ہفتے جسٹس سوریہ کانت اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے انتخابی مہم کے لیے شرد پوار کے نام اور تصویروں کے مبینہ استعمال پر اجیت پوار کیمپ کی کھنچائی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
- اصلی این سی پی معاملہ: شرد پوار کی فوری سماعت کی مانگ پر سپریم کورٹ غور کرے گا
- الیکشن کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو اصلی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی قرار دے دیا
واضح رہے کہ جولائی 2023 میں، اجیت پوار اور ان کی قیادت میں این سی پی کے آٹھ دیگر ایم ایل ایز اچانک ایکناتھ شندے کی شیو سینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد میں مہاراشٹر حکومت میں شامل ہوگئے تھے۔ (یو این آئی)