ETV Bharat / bharat

رونقِ رمضان: شبِ قدر کی اہمیت - Importance of Shab e Qadr

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 4:50 PM IST

Shab-e-Qadr: رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس کا ذکر صراحت کے ساتھ قرآن کریم میں آتا ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآن پاک نازل کیا گیا، جو لوگوں کے لیے رہنمائی، ہدایت اور حق و باطل میں تمیز کرنے کا ذریعہ ہے، پس جو کوئی یہ مبارک مہینہ پائے اُسے چاہیے کہ وہ اس میں روزے رکھے، نماز پڑھے اور اللہ سے اپنی مغفرت کروائے۔

Importance of Shab-e-Qadr
Importance of Shab-e-Qadr
Importance of Shab-e-Qadr

حیدرآباد: رمضان کا مہینہ بہت ہی با برکت مہینہ ہے اسی ماہ کو شبِ قدر میں لوحِ محفوظ سے مکمل قرآن کریم کا نزول ہوا، اسی وجہ سے شبِ قدر کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ ان پانچ طاق راتوں میں کسی ایک رات میں قران پاک کا نزول ہوا اور اس رات کی عبادت ہزار مہینوں یعنی 83 سال اور 4 مہینوں سے افضل بتائی گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ بلا شبہ ہم نے قرآن کو شبِ قدر میں نازل کیا، اور تم کو کچھ معلوم ہے کہ شبِ قدر کیا چیز ہے؟ شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس رات میں فرشتے اور روح اپنے رب کے حکم سے ہر معاملہ لے کر حاضر ہوتے ہیں، یہ رات سراسر سلامتی والی رات ہے اور اس کی خیر وبرکت صبح طلوعِ فجر تک رہتی ہے۔

رمضان اور قرآن کریم دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے، قرآن رمضان میں آیا تو رمضان کا تذکرہ قرآن کریم میں آیا، اس لیے بعض علماء فرماتے ہیں کہ: رمضان اور قرآن کا جسم اور روح کا تعلق ہے۔ رمضان جسم ہے تو قرآن کریم روح ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے اہم پروگرام ’رونقِ رمضان‘ میں مولانا محمد ساجد رشیدی (صدر، آل انڈیا امام ایسوسی ایشن۔ نئی دہلی) نے ’شب قدر‘ پر اہم معلومات فراہم کیں۔ شبِ قدر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مومن کو چائیے کہ ان پانچ طاق راتوں میں خوب عبادت کرے کیونکہ اس کا ثواب ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔

مولانا محمد ساجد رشیدی نے مزید بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا ہے کہ آخری عشرہ آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی ساری رات عبادت کرتے اور اپنے گھروالوں کو بھی عبادت کے لئیے جگاتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جتنی محنت فرماتے تھے اتنی محنت اور دنوں میں نہیں فرماتے تھے۔ لہٰذا امتی کو چاہیے وہ تمام طاق راتوں میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ، نفل نماز، تلاوت، درود شریف، دعاؤں اور دیگر اذکار کا خوب اہتمام کرے، اس رات کا کوئی خاص عمل نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ تھوڑے تھوڑے سبھی اعمال کیے جائیں اس طرح ہر قسم کے اعمال کا ثواب بھی حاصل ہوجائے گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ اسے شبِ قدر بھی حاصل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.