ETV Bharat / bharat

رونقِ رمضان - The splendor of Ramadan

رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن پاک اتارا گیا ہے۔

رونقِ رمضان
رونقِ رمضان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 4:33 PM IST

رونقِ رمضان

حیدرآباد: رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن پاک اتارا گیا ہے۔ جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور اس میں لوگوں کے لیے رہنمائی کرنے والی اور حق و باطل میں امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں۔ اسلام میں رمضان کے مہینہ کی فضیلت و اہمیت سے متعلق بہت سی قرآنی آیات اور احادیث بھی ہیں۔ بھارت میں بھی کل چاند دیکھا گیا اور منگل کے روز پہلا روزہ رکھا گیا۔ چاروں طرف نور کی چادر سی بچھ گئی۔

چاند دیکھتے ہی لوگوں کے اندر ایک روحانیت پیدا ہو گئی۔ ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اور پھر عشاء اور تراویح کے لیے لوگوں نے مساجد کا رخ کیا۔ ای ٹی وی بھارت میں رمضان کے موقع پر ایک پروگرام "رونقِ رمضان" ترتیب دیا گیا جس میں شہر حیدرآباد کے مشہور عالمِ دین حافظ و قاری مفتی سید صادق محی الدین صاحب نے "رمضان کا پہلا عشرہ" کے حوالہ سے بیان فرمایا۔

مفتی سید صادق محی الدین صاحب نے فرمایا کہ ہم کو کس طرح سے ماہِ رمضان کا اہتمام کرنا چاہیے. اس کا پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا دوزخ کی آگ سے نجات دلانے کا ہے۔ اللہ کے نیک بندے جو ہمیشہ نیکی، تقویٰ اور پرہیزگاری پر قائم رہتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں اور انکی کوشش یہی ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اور اگر کوئی غلطی ہو بھی جائے تو اس پر ندامت کریں اور عہد کرلیں کہ آئندہ وہ ایسا عمل نہیں کریں گے ایسے خوش نصیب بندے بھی اللہ کی رحمتوں میں آجاتے ہیں۔

کچھ ایسے بھی بندے ہیں جنہوں نے ماہِ صیام آنے سے پہلے یہ عہد کر لیا کہ اب ایسا کوئی عمل نہیں کریں گے جو احکامِ شریعت کے خلاف ہو۔ ہماری بھی یہی کوشش ہونا چاہئے کہ ہم اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اور رسولِ رحمتﷺکی سنتوں کی پیروی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.