ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی، کھرگے،راہل اور پرینکا سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے ماہ رمضان کی مبارکباد - Ramadan 2024

ملک بھر میں آج رمضان المبارک کا پہلے روزہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور اپوزیشن لیڈروں نے ملک کے مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارکباد دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 9:13 AM IST

نئی دہلی: رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔ ملک بھر میں مسلمان روزہ کا اہتمام کر رہے ہیں۔ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملک کے عوام کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ہے۔ پی ایم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، سب کو رمضان المبارک کی خوشیاں مبارک ہوں۔ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، اچھی صحت اور خوشحالی لائے۔

کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے نے بھی اپنے ایکس ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے رمضان کریم کی مبارکباد دی ہے۔ کھرگے نے اپنی پوسٹ میں لکھا، مبارکباد اور نیک تمنائیں، جیسے ہی رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتا ہے، دعاؤں، برکتوں اور استغفار کا وقت آ جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، ہم انسانیت کی خدمت کے اپنے عزم کی تجدید کریں اور سب کے درمیان ہمدردی، امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔ رمضان مبارک!

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایکس پر ایک رمضان کا گریٹنگ کارڈ پوسٹ کرتے ہوئے رمضان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، رمضان مبارک، یہ بابرکت مہینہ سب کے لیے امن، خوشی اور اچھی صحت لے کر آئے۔

وہیں، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے رمضان کی آمد پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، رمضان المبارک کی برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ آپ کی زندگیوں میں خوشیاں، برکتیں اور سکون لے کر آئے۔

یہ بھی لکھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.