ETV Bharat / bharat

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، 12 مارچ کو پہلا روزہ

Ramadan 2024 ملک کے مختلف ریاستوں سے رمضان المبارک 2024 کے چاند کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد آج سے نماز تراویح کا آغاز ہوجائے گا اور پہلا روز کل یعنی 12 مارچ کو ہوگا۔

ramadan-2024-india-moon-sighted
ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، 12 مارچ کو پہلا روزہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 7:38 PM IST

Updated : Mar 11, 2024, 8:16 PM IST

دہلی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید شعبان بخاری

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید شعبان بخاری نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے آج یہ اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق مختلف راستوں کے ذریعے ہوگئی ہے۔ لہذا دہلی سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں رمضان المبارک کا آغاز منگل یعنی 12 مارچ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت حلال کمیٹی کی جانب سے تمام ممبران دہلی کی شاہی جامع مسجد کے احاطے میں اکٹھا ہوتے ہیں، اس کے بعد چاند دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جب چاند نظر نہیں آنے کی صورت میں مختلف ریاستوں میں موجود روئت حلال کمیٹی کے ممبران سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اگر کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت ملتی ہے تو اس کے بعد مرکزی رویت حلال کمیٹی اس پر میٹنگ کرتی ہے اور اس کے بعد کسی ایک فیصلہ پر پہنچ کر طے شدہ فیصلہ کا کیا اعلان کیا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک کا روزہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان توحید، نماز، زکوٰۃ، حج اور روزہ میں سے ایک ہے۔ رمضان کے مہینے میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے فرض کیے ہیں۔ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ تمام سابقہ امتوں پر بھی فرض تھی۔ اگرچہ دیگر مذاہب کے درمیان روزوں کی تعداد اور کیفیت مختلف ہے۔

Last Updated : Mar 11, 2024, 8:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.