نئی دہلی: دہلی کے وزیر راج کمار آنند نے بدھ کو یہ الزام لگاتے ہوئے کہ پارٹی میں دلتوں کو نمائندگی نہیں دی جاتی ہے، اپنے عہدے اور عام آدمی پارٹی ( آپ ) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
پٹیل نگر حلقہ کے ممبر اسمبلی مسٹر آنند نے کہا "ہم ایک جامع معاشرے میں رہتے ہیں، لیکن تناسب کے بارے میں بات کرنا غلط نہیں ہے۔ ایسے میں میرا پارٹی میں رہنا مشکل ہے۔
آنند کے استعفیٰ کے بعد آپ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) پر الزام لگاتے ہوئے کہا " بی جے پی کا کوئی کردار نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف پارٹیوں کو توڑنے اور اپوزیشن جماعتوں کی حکومت گرانے کا کام کرتے ہیں۔ جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مسٹر راجکمار آنند کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہی بی جے پی کہہ رہی تھی کہ راجکمار آنند بدعنوان ہیں۔ اب کچھ دنوں میں بی جے پی راج کمار آنند کو ہار پہنا کر پارٹی میں شامل کرے گی، اس لیے ان کی چال، کردار اور چہرے کے بارے میں بات نہ کریں۔ بی جے پی کے لوگ چہروں پر کاجل ڈال کر گھوم رہے ہیں۔
یو این آئی۔