ETV Bharat / bharat

لالو یادو اور تیجسوی یادو کی مشکلات میں اضافہ، ای ڈی نے ہزار صفحات کی سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی - Railways land for jobs case - RAILWAYS LAND FOR JOBS CASE

زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ای ڈی نے اس معاملے میں لالو اور تیجسوی سمیت 11 ملزمان کے خلاف منگل کو سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 13 اگست کو ہوگی۔

لالو یادو اور تیجسوی یادو کی مشکلات میں اضافہ ای ڈی نے ہزار صفحات کی سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی
لالو یادو اور تیجسوی یادو کی مشکلات میں اضافہ ای ڈی نے ہزار صفحات کی سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ((ETV Bharat))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 2:36 PM IST

پٹنہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ملازمت کے بدلے زمین کے معاملے میں 1000 صفحات پر مشتمل ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سمیت 11 ملزمان کے خلاف دائر چارج شیٹ کی سماعت 13 اگست کو راؤس ایونیو کورٹ میں ہوگی۔

ای ڈی کے ذریعہ سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرنے سے لالو اور تیجسوی کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق یہ معاملہ 2004 سے 2009 تک لالو یادو کے وزیر ریلوے کے دور میں جبل پور، ایم پی میں ریلوے کے مغربی وسطی زون میں گروپ ڈی کی بحالی سے متعلق ہے۔ الزام ہے کہ ریلوے میں بھرتی کیے گئے لوگوں نے آر جے ڈی سپریمو کے اہل خانہ اور ساتھیوں کو نوکریوں کے عوض زمین تحفے میں دی تھی۔

لالو یادو اور تیجسوی یادو کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد بہار میں بھی سیاست شروع ہو گئی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر سمرت چودھری نے کہا ہے کہ جو بھی چوری کرے گا اس کے خلاف چارج شیٹ ضرور ہوگی۔ اس سے پہلے بھی سمرت چودھری لالو خاندان کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ آج جب لالو خاندان کے خلاف زمین برائے ملازمت کے معاملے میں دوبارہ ضمنی چارج شیٹ داخل کی گئی ہےاس دوران نے لالو خاندان کو چوروں کا خاندان بتایا ہے۔

مزید پڑھیں: وقف املاک کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے گا: سابق وزیر آر کے سنگھ

سمرت چودھری نے کہا زمین برائے نوکری کے معاملے میں، زمین نوکری کے بدلے لی گئی ہے۔ لالو خاندان کے خلاف اس طرح کے الزامات ہیں، چارج شیٹ داخل کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.