ETV Bharat / bharat

راہل جلپائی گوڑی سے 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' دوبارہ شروع کی

Bharat Jodo Nyay Yatra نتیش کمار کے انڈیا اتحاد سے نکلنے اور پھر بی جے پی میں جانے کے بعد ان کی پارٹی اور انڈیا بلاک کو دھچکے کے درمیان راہل گاندھی نے اتوار کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی سے اپنی بھارت جوڈو نیائے یاترا دوبارہ شروع کی ہے۔

Bharat Jodo Nyay Yatra
راہل جلپائی گوڑی سے 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' دوبارہ شروع کریں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2024, 6:05 PM IST

سلی گوڑی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اتوار کو شمالی مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع سے اپنی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' دوبارہ شروع کردی ہے۔

پارٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 25 جنوری کو ریاست کے سب سے شمالی ضلع کوچ بہار میں بھارت جوڑو نیائے یاترا (بی جے این وائی) کے بنگال کے پہلے مرحلے کو مکمل کیا تھا۔

اس دوران راستے میں ہزاروں لوگ ان کے استقبال کے لیے قطار میں کھڑے رہے، جس کے بعد انھیں زبردست اخلاقی حوصلہ ملا۔ کانگریس کے ایک مقامی لیڈر نے دعویٰ کیا، ’’یہ ملاقات بے ساختہ تھی۔‘‘

ذرائع نے بتایا کہ بنگال میں بی جے این وائی کے پہلے مرحلے کے بعد لیڈر راہل گاندھی نئی دہلی واپس آئے اور اب پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لئے اتوار کو باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترنے والے ہیں۔ باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد راہل گاندھی جلپائی گوڑی ضلع جائیں گے اور یاترا دوبارہ شروع کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یاترا کے دوران راہل گاندھی پیدل اور بس میں لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ یاترا سلی گوڑی میں رات کو رکے گی اور پیر کو کانگریس لیڈر شمالی مغربی بنگال کے تجارتی شہر اسلام پور کے لیے روانہ ہوں گے۔ دریں اثنا، ایسی اطلاعات ہیں کہ نامعلوم شرپسندوں نے راہل گاندھی کے کچھ کٹ آؤٹ اور پوسٹرز کو پھاڑ دیا۔

غور طلب ہو کہ نتیش کمار کے انڈیا اتحاد سے نکلنے اور پھر بی جے پی میں جانے کے بعد ان کی پارٹی اور انڈیا بلاک کو دھچکے کے درمیان راہل گاندھی نے اتوار کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی سے اپنی بھارت جوڈو نیائے یاترا دوبارہ شروع کی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.