ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کی ہتک عزت کے ایک معاملے میں ضمانت منظور - راہل گاندھی

Defamation case against Rahul Gandhi کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ہتک عزت کی شکایت کے ایک معاملے میں آج سلطان پور کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں سماعت کے دوران عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 20, 2024, 9:22 AM IST

Updated : Feb 20, 2024, 11:31 AM IST

سلطان پور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ہتک عزت کیس میں آج (20 فروری،منگل) سلطان پور کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ خصوصی عدالت نے راہل گاندھی کی ضمانت منظور کی ہے۔

محکمہ انصاف کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کی شکایت کے معاملے میں 20 فروری کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ راہل گاندھی پانچ سال قبل دائر کی گئی شکایت میں ابھی تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔ عدالت نے قانون کے مطابق ان کے خلاف سمن/ نوٹس بھیجا تھا لیکن اس کے بعد بھی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی کے وکیل کاشی پرساد شکلا نے اپنی آخری پیشی میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا حوالہ دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ناگالینڈ اور آسام کے درمیان مصروف ہیں۔ پیشگی معلومات نہ ہونے اور وقت کم ہونے کی وجہ سے وہ نہیں پہنچ سکے، اس لیے انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں وقت دیا جائے اور وہ مقررہ تاریخ پر پہنچ کر ضمانت حاصل کر سکتے ہیں، جس پر عدالت نے 20 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس دوران راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا آج (19 فروری) کو رائے بریلی پہنچی ہے۔

Last Updated : Feb 20, 2024, 11:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.