ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر مزاحیہ انٹرویو میں وزیراعظم مودی اور گوتم اڈانی پر طنز کیا - RAHUL GANDHI MOCK INTERVIEW

راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر طنز کرنے کے لیے پی ایم مودی اور گوتم اڈانی کے ماسک پہنے دو ممبران پارلیمنٹ کا انٹرویو کیا۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر مزاحیہ انٹرویو میں وزیراعظم مودی اور گوتم اڈانی پر طنز کیا (PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2024, 5:19 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے دوران اڈانی معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو گھیرنے کے لیے ایک 'مذاحیہ انٹرویو' کیا۔

غور طلب ہے کہ اس انوکھے احتجاج کے دوران، راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت کا مذاق اڑانے کے لیے پی ایم مودی اور ارب پتی گوتم اڈانی کے ماسک پہنے اپوزیشن کے دو ممبران پارلیمنٹ کا انٹرویو کیا۔

راہل گاندھی کے ان دونوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی ایم مودی اور اڈانی کے ماسک پہنے ہوئے دو ممبران پارلیمنٹ نے جواب دیا، "ہم سب کچھ مل کر کرتے ہیں، ہمارا برسوں سے رشتہ ہے۔" حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ نے مذاحیہ انٹرویو کے ذریعے پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پر بھی تنقید کی۔

راہل گاندھی نے ایکس پر فرضی انٹرویو کو کیپشن کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ ایک خاص اور پرانہ رشتہ ہے!"

راہل گاندھی کے ایک سوال پر کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کیوں روکی گئی، ماسک لگائے اراکین پارلیمنٹ نے جواب دیا، "امیت بھائی (وزیر داخلہ امیت شاہ) آج ایوان میں نہیں آئے، وہ غائب ہیں"۔

اڈانی ماسک پہنے ہوئے ایم پی نے پی ایم مودی کا ماسک پہنے ایم پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ "میں جو بھی کہتا ہوں، وہ کرتا ہے۔" اڈانی کی نقالی کرنے والے ایم پی نے گاندھی کے ایک اور سوال کے جواب میں کہ "وہ (پی ایم مودی) خاموش کیوں ہیں، ایم پی نے جواب دیا، "وہ تناؤ میں ہیں" جس پر اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گوتم اڈانی کے خلاف رشوت لینے کے الزامات پر بحث کرنے کے لئے اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے مسلسل مطالبے کے درمیان پارلیمنٹ کا جاری سرمائی اجلاس رکاوٹوں سے متاثر ہو رہا ہے۔ راہل گاندھی کے 'مذاحیہ انٹرویو' نے اس معاملے پر اپوزیشن کے بحث کے مطالبے کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے فیس بک پر پی ایم مودی کو اڈانی رشوت کیس کی تحقیقات کرنے کو کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت جی ایس ٹی کا نیا سلیب لا کر بحالی کی تیاری کر رہی ہے: راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.