ETV Bharat / bharat

کانگریس کے 10 نکاتی انتخابی وعدوں کا اعلان متوقع - کانگریس کے 10 نکاتی انتخابی وعدے

Congress's 10 point poll promise لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس رہنما راہل گاندھی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ریلی کے دوران 10 نکاتی انتخابی وعدوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔

10 point poll promise
10 point poll promise
author img

By ANI

Published : Mar 6, 2024, 10:20 AM IST

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک کے نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی مدھیہ پردیش میں ایک ریلی کے دوران ملک کے نوجوانوں اور بے روزگار لوگوں کے لئے 10 نکاتی انتخابی وعدے کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ آج مدھیہ پردیش کے بدنور ضلع میں اس ریلی میں انتخابی وعدوں کا اعلان کریں گے جس سے وہ اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے خطاب کریں گے۔ انتخابات کا موسم تیزی سے قریب آنے کے ساتھ ملکارجن کھرگے کی سربراہی میں کانگریس الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی جمعرات کو میٹنگ ہونے کا امکان ہے تاکہ کیرالہ اور کرناٹک جیسی ریاستوں کے امیدواروں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ بی جے پی نے اب تک 195 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کے منشور کی تیاری کے لئے کام کرنے والے کانگریس کے ایک پینل نے منشور کا ایک مسودہ تیار کیا ہے، جس پر اب کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ بحث کی جائے گی۔ منشور کمیٹی کے سربراہ و سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ مسودہ رپورٹ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو پیش کی جائے گی۔

انہوں نے منگل کو کہا ہے کہ "ہم نے منشور کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ اب یہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے پاس جائے گا۔ وہ منشور کو حتمی شکل دیں گے پھر یہ کانگریس پارٹی کی دستاویز بن جائے گی۔ کل ہم اس مسودے کو کانگریس صدر کے حوالے کر دیں گے"۔ ذرائع کے مطابق کانگریس اگلے ہفتے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی کی نیت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی نہیں، راہل

ملک میں نفرت پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ سماجی و اقتصادی ناانصافی ہے: راہل گاندھی

ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کسانوں کے لئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت کا وعدہ کرنے والے ہورڈنگز بھی لگائے گی۔ اس سے پہلے کسانوں کے 'دہلی چلو' مارچ کے دوران پارٹی نے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے پر کسانوں کے لیے ایم ایس پی کی قانونی ضمانت فراہم کرے گی۔ کانگریس نے اقتدار میں آنے کی صورت میں ملک بھر میں ذات پات کی مردم شماری کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ انتخابی مہم کو تیز کرنے کے لیے کانگریس نے ایک لاکھ بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) کا تقرر کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات اس سال اپریل-مئی میں ہونے کا امکان ہے۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.