ETV Bharat / bharat

پیپر لیک، دہشت گردانہ حملے، ہولناک ٹرین حادثہ، راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت کے پہلے 15 دنوں کا حساب مانگا - LOK SABHA FIRST SESSION - LOK SABHA FIRST SESSION

18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر ایمرجنسی کو لے کر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہیں راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت سے 15 دنوں میں ہونے والے 10 بڑے مسائل پر جواب مانگ لیا ہے۔

Rahul Gandhi flags 10 issues in first 15 days of NDA
راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت کے پہلے 15 دنوں کا حساب مانگا (ANI PHOTO)
author img

By ANI

Published : Jun 24, 2024, 6:38 PM IST

Updated : Jun 24, 2024, 7:37 PM IST

نئی دہلی: 18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کی کارروائی پیر کو شروع ہو گئی ہے۔ وہیں اپوزیشن کئی اہم مسائل پر مرکزی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے گزشتہ 15 دنوں کے بڑے واقعات پر جواب مانگا ہے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی مضبوط اپوزیشن اپنا دباؤ جاری رکھے گی، عوام کی آواز اٹھائے گی اور وزیر اعظم کو احتساب کے بغیر فرار نہیں ہونے دے گی۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر گزشتہ 15 دنوں کے اہم واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا،

این ڈی اے کے پہلے 15 دن!

1-ہولناک ٹرین حادثہ، 2. کشمیر میں دہشت گردانہ حملے، 3. ٹرینوں میں مسافروں کی حالت زار، 4. NEET پپیر لیک معاملہ 5. NET امتحان منسوخ، 6- یو جی سی نیٹ پیپر لیک، 7- دودھ، دال، گیس اور ٹول پلازہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8- جنگلات میں آتشزدگی، 9- پانی کا بحران، 10۔ گرمی کی لہر میں انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اموات

راہل گاندھی نے مزید لکھا کہ نریندر مودی ذہنی طور پر پریشان ہیں اور صرف اپنی حکومت بچانے میں مصروف ہیں۔ نریندر مودی اور ان کی حکومت کی طرف سے آئین پر حملہ ہمیں قبول نہیں ہے اور ہم کسی بھی صورت میں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انڈیا کی مضبوط اپوزیشن اپنا دباؤ جاری رکھے گی، عوام کی آواز اٹھائے گی اور وزیر اعظم کو احتساب کے بغیر فرار نہیں ہونے دے گی۔

واضح رہے کہ آج پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے 1975 میں لگائی گئی ایمرجنسی کو لے کر کانگریس پر بالواسطہ تنقید کی۔ وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایمرجنسی سے متعلق مودی کے ریمارکس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے پی ایم مودی سے پوچھا کہ وہ ایمرجنسی کی بات کرکے کب تک حکومت کرنا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس: انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمان آئین کی کاپی لے کر پہنچے

Last Updated : Jun 24, 2024, 7:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.