ETV Bharat / bharat

اناؤ سڑک حادثے پر راہل گاندھی کا اظہارِ غم - Rahul Gandhi on Unnao accident

author img

By ANI

Published : Jul 10, 2024, 4:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر ایک دودھ کے کنٹینر اور بس کے درمیان تصادم کا ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 18 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Rahul Gandhi on Unnao accident
Rahul Gandhi on Unnao accident (Etv bharat)

اناؤ: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کے روز اناؤ، اتر پردیش میں آج صبح پیش آئے سڑک حادثے میں 18 لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے اپنے واٹس ایپ چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں لکھا کہ "اتر پردیش کے اناؤ میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک المناک حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں تمام سوگواروں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اہل خانہ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید لکھا کہ "حکومت سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل مدد فراہم کرے اور زخمیوں کے علاج میں ہر ممکن مدد فراہم کرے۔ کارکنوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں"۔

اس سے پہلے آج کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام پوسٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ "یوپی کے اناؤ میں خوفناک سڑک حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں"۔

یہ دلخراش سڑک حادثہ آج صبح 5:15 بجے اس وقت پیش آیا جب بہار کے موتیہاری سے دہلی جانے والی ڈبل ڈیکر سلیپر بس نے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بیہٹا منجاور تھانہ علاقے کے گدھا گاؤں کے قریب دودھ کے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 18 افراد ہلاک، 19 زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چھ کو لکھنؤ ریفر کیا گیا، جب کہ باقی کو بہتر علاج کے لیے اناؤ کے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ واقعے میں 20 افراد محفوظ رہنے میں کامیاب ہو گئے۔

دریں اثناء سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے حادثے کے بعد ریاست کی بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ حادثہ بی جے پی حکومت کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ "ایکسپریس وے پر حادثے میں 18 لوگوں کی موت کی وجہ بی جے پی حکومت کی لاپرواہی ہے، یہ تحقیقات کا موضوع ہے کہ ایکسپریس وے پر خصوصی پارکنگ زون کی فراہمی کے باوجود گاڑیاں کیسے کھڑی کی گئیں۔ سی سی ٹی وی نصب ہونے کے باوجود سڑک پر کھڑی گاڑی کی نگرانی کیسے ناکام ہو گئی؟ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.