ETV Bharat / bharat

ریل حادثات میں اضافہ مودی حکومت کی بدانتظامی اور لاپرواہی کا نتیجہ: راہل گاندھی - WEST BENGAL Train ACCIDENT - WEST BENGAL TRAIN ACCIDENT

راہل گاندھی نے مغربی بنگال میں ٹرین حادثے کے لیے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایک ذمہ داراپوزیشن کے طور پر ہم اس خوفناک لاپرواہی پر سوال اٹھاتے رہیں گے اور مودی حکومت کو ان حادثات کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں گے۔

Rahul Gandhi blames modi govt for derailment of train in west bengal
ریل حادثات میں اضافہ مودی حکومت کی بدانتظامی اور لاپرواہی کا نتیجہ: راہل گاندھی (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 6:41 PM IST

حیدرآباد: مغربی بنگال میں کنچن جنگا ایکسپریس کے مال گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایکس پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔اور میں کانگریس کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ راحت اور بچاؤ کی کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

انھوں نے آگے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں ریل حادثات میں اضافہ مودی حکومت کی بدانتظامی اور لاپرواہی کا براہ راست نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے روزانہ مسافروں کی جان و مال کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا حادثہ اس حقیقت کی ایک اور مثال ہے اور ایک ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر ہم اس خوفناک لاپرواہی پر سوال اٹھاتے رہیں گے اور مودی حکومت کو ان حادثات کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ ٹرین حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیالدہ جانے والی کنچن جنگا ایکسپریس مغربی بنگال کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن کے قریب ایک مال ٹرین سے ٹکرا گئی۔ یہ تصادم نیو جلپائی گوڑی سے تقریباً سات کلومیٹر دور رنگاپانی اسٹیشن کے قریب ہوا، جس کی وجہ سے پیچھے کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

اس حادثے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2، 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ صدر دروپدی مرمو نے سوگوار خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

مغربی بنگال میں بڑا ٹرین حادثہ، کنچن جنگا ایکسپریس سے ٹکرائی مال گاڑی، 15 افراد کی ہلاکت کا خدشہ، 30 زیادہ زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.