ETV Bharat / bharat

پونے پولیس کا دہلی کے حوز خاص میں چھاپہ، 1200 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

دہلی میں پونے پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے میں 1200 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ مہم کے تحت پونے اور دہلی سے اب تک تقریباً 4000 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 12:17 PM IST

نئی دہلی: پونے پولیس گزشتہ تین دنوں سے پونے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کر رہی ہے، جس میں کئی ہزار کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ اسی سلسلے میں پونے پولیس نے 20 اور 21 فروری کو دہلی میں 600 کلو منشیات برآمد کی ہیں، جس کی قیمت تقریباً 1200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ دراصل پونے کے نئے پولس کمشنر امیتیش کمار نے منشیات سے پاک پونے کی مہم شروع کرکے یہ کارروائی شروع کی تھی۔ اس مہم کے تحت اب تک پونے کرائم برانچ پولیس نے صرف تین دنوں میں 4000 کروڑ روپے کی تقریباً 2000 کلو منشیات برآمد کی ہے۔

اس سے قبل 18 فروری کو پونے پولیس نے پیٹھ علاقے سے دو کلو ایم ڈی منشیات برآمد کی تھی۔ اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 19 فروری کو گرفتار لوگوں سے ملی معلومات کی بنیاد پر پونے کے وشرانت واڑی علاقے سے 55 کلو گرام ایم ڈی منشیات برآمد کی گئی تھی جس کی قیمت تقریباً 100 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔ اس کے بعد 20 فروری کو کرکمبھ علاقے میں واقع ایک فیکٹری سے 1,100 کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہوئی۔ اس کے بعد ایک ٹیم کارروائی کے لیے دہلی بھیجی گئی۔

حال ہی میں دہلی میں ڈرگ فری انڈیا مہم کے تحت، جی ٹی کرنال روڈ پر واقع بائیوٹک ویسٹ سولیوشن کے احاطے میں دہلی پولیس نے مختلف اقسام کی 10,174 کلوگرام منشیات کو جلا کر تباہ کر دیا تھا۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ بھی موجود تھے جنہوں نے دہلی پولیس کو اس کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ نشہ آور اشیاء کے استعمال سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.