ETV Bharat / bharat

نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا، کسان ندھی کی 17ویں قسط جاری کی - PM Modi arrives at PMO

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 12:55 PM IST

اتوار کو حلف لینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پیر کی صبح پی ایم او پہنچے۔ یہاں انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنا چارج سنبھالا۔

PM Modi arrives at PMO
وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا (Photo: ANI)

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سے نئی دہلی میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کسان ندھی کی 17 ویں قسط جاری کرنے کے لیے اپنی پہلی فائل پر دستخط کی۔ اس سے 9.3 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور تقریباً 20,000 کروڑ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعد نریندر مودی پیر کو ساؤتھ بلاک میں وزیر اعظم دفتر پہنچے۔ اب سب کی نظریں محکموں کی تقسیم پر ٹکی ہوئی ہیں۔

نئی کابینہ میں 30 کابینی وزراء، آزاد چارج کے حامل پانچ وزرائے مملکت اور 36 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے وزراء کی کابینہ کا پہلا اجلاس دن میں ہونے کا امکان ہے۔ اتوار کی شام راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 71 وزراء کے ساتھ اپنے عہدے کا حلف لیا۔ صدر دروپدی مرمو نے وزیر اعظم اور دیگر وزراء کو عہدے کا حلف دلایا۔

حلف لینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ وہ 140 کروڑ بھارتیوں کی خدمت کرنے اور بھارت کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے وزراء کی کونسل کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزراء کی یہ ٹیم نوجوانوں اور تجربے کا بہترین امتزاج ہے۔ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے مسلسل تین میعاد تک خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی 3.0 کابینہ میں ان وزراء نے حلف لیا، مکمل فہرست یہاں دیکھیں

وزیراعظم مودی سمیت 24 ریاستوں کے 71 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.